تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے پولیس کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی مخلوعہ 16614جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا 2مئی 2022سے آغاز ہوگیا ہے اور آخری تاریخ 20مئی 2022ہے۔پریلمنری اور فائنل امتحانات تلگو،انگلش کے ساتھ اردو زبان میں بھی منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

سلسلہ نشان  عہدہ جائیدادوں کی تعداد پے اسکیل
1 پولیس کانسٹیبل (سیول) 4965 24,280-72,850
2 پولیس کانسٹیبل (اے آر) 4423 24,280-72,850
3 پولیس کانسٹیبل (ایس اے آر سی پی ایل) 100 24,280-72,850
4 پولیس کانسٹیبل (ٹی ایس ایس پی) 5010 24,280-72,850
5 کانسٹیبل 390 24,280-72,850
6 فائرمین 610 24,280-72,850
7 وارڈر 146 24,280-72,850
8 پولیس کانسٹیبل (آئی ٹی اینڈسی او) 262 24,280-72,850
9 پولیس کانسٹیبل (میکانکس) 21 24,280-72,850
10 پولیس کانسٹیبل (ڈرائیور) 100 24,280-72,850
11 سب انسپکٹرآف پولیس(سیول) 414 42,300-1,15,270
12 سب انسپکٹرآف پولیس(اے آر) 66 42,300-1,15,270
13 سب انسپکٹرآف پولیس(ایس اے آر سی پی ایل) 05 42,300-1,15,270
14 سب انسپکٹرآف پولیس(ٹی ایس ایس پی) 23 42,300-1,15,270
15 سب انسپکٹر 12 42,300-1,15,270
16 اسٹیشن فائر آفسر 26 42,300-1,15,270
17 ڈپٹی جیلر 08 42,300-1,15,270
18 سب انسپکٹرآف پولیس(آئی ٹی اینڈ سی او) 22 42,300-1,15,270
19 سب انسپکٹرآف پولیس(پولیس ٹرانسپورٹ) 03 42,300-1,15,270
20 اسسٹنٹ سب انسپکٹر 08 33,750-99,310
جملہ جائیدادیں 16،614  

یہ بھی پڑھیں:

https://naukritrends.com/archives/2288

تعلیمی قابلیت: پولیس کانسٹیبل کیلئے انٹرمیڈیٹ یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
سب انسپکٹرآف پولیس کیلئے امیدوارکسی بھی مسلمہ ادارہ سے ڈگری یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔

حدعمر: اقل ترین عمر 18سال اور اعظم ترین عمر25سال

انتخاب کا طریقہ کار: پریلمنری (تحریری امتحان)
فزیکل ایفیشینسی ٹسٹ اینڈ فزیکل میزرمنٹ
فائنل(تحریری امتحان)

اپلیکیشن فیس: جنرل امیدواروں کیلئے پولیس کانسٹیبل کیلئے 800روپے اور ایس آئی کیلئے 1000روپے مقرر ہے۔
ایس سی، ایس ٹی کیلئے پولیس کانسٹیبل کیلئے400روپے اور ایس آئی کیلئے 500روپے رکھی گئی ہے۔
مزید تفصیلات پولیس ریکروٹمنٹ بورڈکی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://www.tslprb.in