ریاستی حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ  آف انٹرمیڈیٹ میں عارضی طور پر خدمات انجام دینے والے 74 منیمم ٹائم اسکیل لکچررس کی خدمات کو باقاعدہ بناتے ہوئے احکامات جاری کیا۔

ریاستی حکومت نے جی او نمبر17،مورخہ 27 جون 2022 جاری کرتے ہوئے کمشنربورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو 74 ایم ٹی ایس لکچررس کو ریگولر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جن میں 22 جنرل جونیئرکالجس کے لکچررس اور 52 ووکیشنل جونیئر کالجس کے لکچررس شامل ہیں۔

واضح رہیکہ یہ لکچررس پچھلے کئی سال سے سرکاری جونیئر اور ووکیشنل کالجس میں ایم ٹی ایس لکچررس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ محکمہ فینانس نے جی او نمبر 16مورخہ 26 فروری 2016 جاری کرتے ہوئے ان جائیدادوں کو منظوری دی تھی۔

جی او کی کاپی ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

DocScanner 27 Jun 2022 8-29 pm (1)