کامیابی کا مجموعی تناسب 90 فیصد، لڑکیوں نے پھر ایک بار ماری بازی
تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج ریاستی وزیر تعلیم مسز سبیتا اندرا ریڈی نے صبح 11:30 بجے ایم سی آر ایچ آر ڈی میں جاری کئے۔ اس سال جملہ 5,03,579 ریگولر طلباء نے امتحانات میں شرکت کی تھی، جن میں سے 4,53,201 کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ جبکہ 819 پرائیویٹ طلباءنے شرکت کی تھی جن میں سے 425 کامیاب ہوئے۔مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 51.89 فیصد رہا۔ امتحان کے نتائج ویب سائٹ https://naukritrends.com/inter-results/ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہیکہ اس سال 23 مئی سے یکم جون تک دسویں امتحانات منعقد ہوئے تھے۔ جملہ 5,08,143 ریگولر طلباء میں سے 5,03,114 نے SCSC امتحان میں شرکت کی تھی ۔
لڑکیوں نے ایک بار پھر نتائج میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2,48,146 لڑکیوں میں سے 92.45 فیصد کامیاب ہوئیں۔جبکہ 2,55,433 لڑکوں نے امتحان دیا تھا جن میں سے 87.61 فیصد کامیاب ہوئے۔
ایس ایس سی پبلک ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات یکم سے 10 اگست تک منعقد کیے جائیں گے۔ طلباء کی جانب سے متعلقہ ہیڈ ماسٹر کو سپلیمنٹری امتحانات کی فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 18 جولائی 2022 مقرر ہے۔