تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلی تعلیم نے ریاست تلنگانہ کی تمام یونیورسٹیوں عثمانیہ ،تلنگانہ ، مہاتماگاندھی ، کاکتیہ ، ستاواہانہ ، پالمور اور تلنگانہ مہیلا وشوا ودیالیم (ویمنس یونیورسٹی) اور ان سے ملحقہ ڈگری کالجوں میں ڈگری کورسس B.A,B.Sc.,B.Com/B.Com(Voc)/B.Com(Hons),/BSW/BBA/BBM/BCA وغیرہ اور ایس بی ٹی ای ٹی سے ملحقہ پالی ٹیکنیک کالجوں میں ڈپلومہ ان فارمیسی(D-Pharmacy) کورس میں داخلے کیلئے اعلامیہ جاری کیا۔
پہلے مرحلہ کے آن لائن رجسٹریشن اور یونیورسٹیوں میں کورسس کے انتخاب کا سلسلہ یکم مئی 2022سے شروع ہوگااور آخری تاریخ 30 مئی 2022 مقرر ہے۔ پہلے مرحلہ کی رجسٹریشن فیس 200 روپئے ہے۔ ویب آپشنس کیلئے 6مئی سے لیکر 30 مئی 2022 تک مہلت دی گئی ہے۔28مئی اور 29 مئی کو محفوظ زمروں کے امیدواروں کےاسنادات کی جانچ کی جائےگی۔ 28 مئی کو پی ایچ/سی اے پی،29 مئی کو این سی سی /اضافی تعلیمی سرگرمیاں کے زمروں کے امیدواروں کے اسنادات کی جانچ کی جائے گی۔ ڈگری کورسس میں داخلوں کی پہلی فہرست 06 اگست 2022کو جاری کی جائے گی۔طلبا کو 7 اگست 2022 تا 18 اگست 2022 تک خود آن لائن رپورٹنگ کرنا ہوگا۔
دوسرے مرحلہ میں کیلئے رجسٹریشن فیس 400 روپئے ادا کرنا ہوگا،جس کیلئے7 اگست تا 21 اگست تک طلبا کو رجسٹریشن کرنے کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ 7اگست تا 22 اگست تک ویب آپشنس یعنی کالجس اور کورس کا انتخاب کرنا ہوگا۔دوسرے مرحلہ کے تمام محفوظ زمروں کے امیدواروں کےاسنادات کی جانچ 18 اگست 2022 کو تمام جامعات کے ہیلپ لائن سنٹرس پر کی جائے گی۔27 اگست کو دوسرے مرحلہ کی نشستوں کی تخصیص کی فہرست جاری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلہ کے طلبا کو خود بذریعہ آن لائن 27 اگست تا 10 ستمبر رپورٹنگ کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
تیسرے اور آخری مرحلہ میں ایڈوانس سپلمنٹری امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبا کو موقع دیاجائے گا۔تیسرے مرحلہ کیلئے400روپئے رجسٹریشن فیس مقرر ہے۔ کالج اور کورسس کےانتخاب کی 29 اگست سے 12 ستمبر تک سہولت دی گئی ہے۔ محفوظ زمروں کے امیدواروں کےاسنادات کی جانچ 9 ستمبر کو کی جائے گی۔جبکہ 16 ستمبر کو تیسرے مرحلہ کی نشستیں تخصیص کرنے کی فہرست جاری کی جائے گی اور طلبا کو 16 ستمبر سے 22 سمتبر تک آن لائن رپورٹنگ کرنا ہوگا۔
دوسری جانب 16 سمتبر تا 22ستمبر تک پہلے ، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے طلبہ کو متعلقہ کالجوں میں رپورٹنگ کرنا لازمی ہے۔23 ستمبر سے 30 ستمبر تک کالجوں میں طلبہ کیلئے تعارفی سیشنس منعقد ہوں گے اور یکم اکٹوبر سے باقاعدہ طور پر پہلے سمسٹر کے کلاسس کا آغاز ہوگا۔
ڈگری کورسس میں داخلوں کیلئے طلبا کو ڈگری آن لائن سرویسس تلنگانہ کی سرکاری ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروانا ضروری ہے اور درخواست فارم میں موبائل نمبر اور آدھار نمبر درج کرنا ہوگا۔
مزید تفصیلات درجہ ذیل ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔
https://dost.cgg.gov.in/