سی ایس آئی آر۔نیشنل جیوفزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،حیدرآباد،تلنگانہ نے سائنٹسٹ کی مخلوعہ 18جائیدادوں پر بھرتی کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن اور آف لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آخری تاریخ 7جنوری 2022ہے۔
تعلیمی قابلیت: امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یا بورڈ سے متعلقہ شعبہ میں پی ایچ ڈی کامیاب ہونا لازمی ہے۔
حدعمر: عہدوں کے لحاظ سے اعظم ترین عمر 32,35,37سال رکھی گئی ہے۔جبکہ مرکزی حکومت کے احکامات کے مطابق محفوظ زمروں کے امیدواروں کو حدعمر میں رعایت دی جائے گی۔
انتخاب کا طریقہ کار: انٹرویو
اپلیکیشن فیس: جنرل(عام)زمروں کے امیدواروں کو100روپے اداکرنا ہوگا اور ایس سی، ایس ٹی،پی ڈبلیوڈی، خاتون اور سی ایس آئی آر ملازمین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔مزید تفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
www.ngri.res.in