ہیڈکوارٹرس کوسٹ گارڈریجن(ویسٹ)، ممبئی نے ذیلی دفاتر میں سیولین کی مخلوعہ 96جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آف لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 31جنوری 2022ہے۔درخواست فارم بذریعہ اسپیڈپوسٹ یا رجسٹررڈ پوسٹ روانہ کیاجائے کیونکہ کورئیرکے ذریعہ روانہ کردہ فارمس قبول نہیں کئے جائیں گے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

انجن ڈرائیور۔5،  سارنگ لاس کیر۔2،  فائرانجن ڈرائیور۔5،  فائرمین۔53،سیولین موٹرٹرانسپورٹ ڈرائیور(آرڈینری گریڈ)۔11،  موٹرٹرانسپورٹ فٹر۔5، اسٹورکیپرگریڈٹو۔3، اسپرے پینٹر۔1،  موٹرٹرانسپورٹ میکانیک۔1،  لاس کیر۔5،  ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف۔3،  ان اسکیلڈ لیبرر۔1

حدعمر: اقل ترین عمر18سال اوراعظم ترین عمر30سال ہے۔

تعلیمی قابلیت:   امیدوارکسی بھی مسلمہ بورڈ سے میٹریکولیشن یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔ اسکے علاہ متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی ڈپلوما بھی کامیاب ہونا ضروری ہے اورڈرائیور کی جائیدادوں کیلئے مسلمہ انسٹی ٹیوٹ سے کامپیٹینسی(قابلیت) سند یافتہ ہوں۔

پے اسکیل:  میٹریکس لیول۔4، میٹریکس لیول۔3، میٹریکس لیول۔2،میٹریکس لیول۔1  کے لحاظ سے پے اسکیل دی جائے گی۔

درخواست فارم کا نمونہ ڈاولون کرنے اور مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

www.indiancoastguard.gov.in