نودیاودیالیہ سمیتی نے اسکولوں میں مخلوعہ 1,925جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آخری تاریخ 10فروری ہے۔کمپوٹراساسی امتحان 9مارچ 2022تا 11مارچ 2022منعقد ہوں گے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
| سلسلہ نشان | عہدہ | جائیدادیں | حدعمر |
| 1 | اسسٹنٹ کمشنر(گروپA) | 5 | 45سال |
| 2 | اسسٹنٹ کمشنر(ایڈمن)(گروپA) | 2 | 45سال |
| 3 | فیمیل اسٹاف نرس(گروپB) | 82 | 35سال |
| 4 | اسسٹنٹ سیکشن آفیسر(گروپC) | 10 | 18تا30سال |
| 5 | آڈٹ اسسٹنٹ(گروپ C) | 11 | 18تا30 سال |
| 6 | جونیئرٹرانسلیشن آفیسر(گروپB) | 4 | 32سال زائد نہ ہو۔ |
| 7 | جونیئر انجینئر(سیول)(گروپC) | 1 | 35سال |
| 8 | اسٹینوگرافر(گروپC) | 22 | 18تا27 سال |
| 9 | کمپوٹرآپریٹر(گروپ C) | 4 | 18تا 30سال |
| 10 | کیٹرنگ اسسٹنٹ(گروپC) | 87 | 35سال |
| 11 | جونیئرسیکریٹریٹ اسسٹنٹ(گروپC)(ہیڈکوارٹرس/آراوکیڈر) | 8 | 18تا 27سال |
| 12 | جونیئرسیکریٹریٹ اسسٹنٹ(گروپC)(جے این وی کیڈر) | 68 | 18تا 27سال |
| 13 | الیکٹریشین کم پلمبر(گروپC) | 273 | 18تا 40سال |
| 14 | لیاب آٹنڈنٹ (گروپC) | 142 | 18 تا 30سال |
| 15 | میس ہلپر(گروپ C) | 629 | 18 تا 30سال |
| 16 | ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(گروپC) | 23 | 18 تا 30سال |
محفوظ زمروں کے امیدواروں کو مقررہ حدعمر میں رعایت دی جائے گی۔
تعلیمی قابلیت:
- اسسٹنٹ کمشنر: کسی بھی ادارہ یا یونیورسٹی سے ماسٹرڈگری میں ہیومانیٹیز/سائنس /کامرس کامیاب ہوں۔
- اسسٹنٹ کمشنر(ایڈمن): کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی گریجویٹ ڈگری کامیاب ہوں۔
- فیمیل اسٹاف نرس: کسی بھی مسلمہ ادارہ سینئر سکنڈری یامماثل اورنرسنگ میں تین سالہ ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹ کورس گریڈ اے سے کامیاب ہوں یا کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بی ایس سی نرسنگ کامیاب ہوں۔
- اسسٹنٹ سیکشن آفیسر:کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ڈگری کامیاب ہوں۔کمپوٹر آپریشن کا علم ہونا چاہئے۔
- آڈٹ اسسٹنٹ: کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بی کام کامیاب ہوں۔
- جونیئرٹرانسلیشن آفیسر: کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ماسٹرڈگری میں ہندی کے ساتھ انگریزی لازمی یااختیاری مضمون کے طورپرہونی چاہئے یا ڈگری کی سطح پر امتحان کی ز بان رہی ہو۔
- جونیئر انجینئر(سیول):کسی بھی تسلیم شدہ ادارہ سے ڈگری میں سیول انجینئرنگ یا تین سالہ ڈپلومہ ان سیول انجینئرنگ کامیاب ہوں اور ان کے ساتھ کنسٹرکشن آف بلڈنگ میں تین سال کاتجربہ ہوناچاہئے۔
- اسٹینوگرافر: (1) سینئرسیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کامیاب ہوں۔انگریزی میں شارٹ ہینڈ کی رفتار فی منٹ 80الفاظ اورٹائپنگ کی رفتار فی منٹ 40الفاظ ہونی چاہئے۔
- کمپوٹرآپریٹر: کسی بھی تسلیم شدہ ادارہ یایونیورسٹی سے ڈگری کامیاب ہوں۔کسی بھی مسلمہ ادارہ سے ایک سالہ کمپوٹرڈپلومہ کامیاب ہوں اور ورڈپراسیسنگ اور ڈاٹا انٹری میں مہارت ہونی چاہئے۔
- کیٹرنگ اسسٹنٹ: سیکنڈری اسکول(دسویں) جماعت کامیاب ہوں اور وزارت سیاحت،حکومت ہندیا ریاستی حکومت سے تسلیم شدہ ادارہ سے تین سالہ کیٹرنگ ڈپلومہ کامیاب ہوں۔یا سی بی ایس سی سے سینئرسیکنڈری (بارہویں جماعت)میں ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ایک وکیشنل مضمون کے طور پرکامیاب ہوں اور کیٹرنگ میں کم ازکم ایک سالہ تجربہ ہونا چاہئے۔
- جونیئرسیکریٹریٹ اسسٹنٹ: کسی بھی مسلمہ بورڈ سے سینئرسیکنڈری سرٹیفکیٹ (بارہویں) کامیاب ہوں اورکم ازکم انگلش ٹائپنگ کی رفتارفی منٹ 30الفاظ یا ہندی کی رفتار فی منٹ 25الفاظ ہونی چاہئے۔
- جونیئرسیکریٹریٹ اسسٹنٹ: کسی بھی مسلمہ بورڈ سے سینئرسیکنڈری سرٹیفکیٹ (بارہویں) کامیاب ہوں اورکم ازکم انگلش ٹائپنگ کی رفتارفی منٹ 30الفاظ یا ہندی کی رفتار فی منٹ 25الفاظ ہونی چاہئے۔یا سی بی ایس سی یا اسٹیٹ بورڈسے بارہویں کامیاب ہوں جس میں سیکریٹریل پراکٹس اینڈ آفیس مینجمنٹ ایک وکیشنل مضمون کے طور پر پڑھے ہوں۔
- الیکٹریشین کم پلمبر: دسویں جماعت کامیاب ہوں اور کسی بھی تسلیم شدہ ادارہ سے الیکٹریشین یا وائرمین/پلمبنگ میں آئی ٹی آئی یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔اس کے ساتھ ہی الیکٹریکل انسٹالیشن، وائرنگ اور پلمبنگ کام میں دوسالہ تجربہ ہونا چاہئے۔
- لیاب آٹنڈنٹ: دسویں جماعت یا ڈپلومہ ان لیباریٹری ٹیکنیک کامیاب ہوں۔یا کسی بھی مسلمہ بورڈ یایونیورسٹی سے سائنس میں بارہویں جماعت کامیاب ہوں۔
- میس ہلپر: کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ سے دسویں جماعت کامیاب ہوں۔
- ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف: کسی بھی مسلمہ بورڈ سے دسویں جماعت کامیاب ہوں۔
درخواست کے ادخال اور دیگر تفصیلات جاننے کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://navodaya.gov.in