بارڈر سیکیوریٹی فورس نے کانسٹیبل (ٹریڈس مین)کی مخلوعہ 2,788جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا عمل جاری ہے اور آخری تاریخ 28فروری2022ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
| سلسلہ نشان | عہدہ | جائیدادیں |
| 1 | کانسٹیبل ٹریڈ(چوبلر) | 91 |
| 2 | کانسٹیبل ٹریڈ(ٹیلر) | 49 |
| 3 | کانسٹیبل ٹریڈ(واشرمین) | 356 |
| 4 | کانسٹیبل ٹریڈ(کک) | 944 |
| 5 | کانسٹیبل ٹریڈ(واٹرکیاریر) | 537 |
| 6 | کانسٹیبل ٹریڈ(باربر)۔ | 130 |
| 7 | کانسٹیبل ٹریڈ(سویپر) | 650 |
| 8 | کانسٹیبل ٹریڈ(کارپینٹر) | 13 |
| 9 | کانسٹیبل ٹریڈ(پینٹر) | 13 |
| 10 | کانسٹیبل ٹریڈ(الیکٹریشین) | 4 |
| 11 | کانسٹیبل ٹریڈ(ڈافٹس مین) | 1 |
| 12 | کانسٹیبل ٹریڈ(ویٹر) | 6 |
| 13 | کانسٹیبل ٹریڈ(میل) | 4 |
تعلیمی قابلیت: امیدوارکسی بھی مسلمہ بورڈ سے دسویں جماعت، ڈپلومہ یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
حدعمر: کم ازکم عمر 18سال اور زیادہ سے زیادہ 23سال ہونی چاہئے۔
پے اسکیل: 21,700-69,100 روپے
انتخاب کا طریقہ کار:
تحریری امتحان، ٹریڈ ٹسٹ
فزیکل اسٹانڈرڈس ٹیسٹ(پی ایس ٹی)
فزیکل ایفیشینسی ٹیسٹ(پی ای ٹی)
میڈیکل ایگزمینیشن
اسنادات کی جانچ
اپلیکیشن فیس: جنرل،اوبی سی اور ای ڈبلیوایس کیلئے 100روپے مقرر ہے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، ای ایس ایم اور خاتون امیدواروں کو فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھاگیاہے۔
مزید تفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
https:/rectt.bsf.gov.in