آئی سیٹ2022کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیاہے اور6اپریل سے درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے۔بغیردیرینہ فیس درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 27جون2022ہے۔جبکہ 250روپے دیرینہ فیس کے ساتھ11جولائی2022اور500روپے دیرینہ فیس کے ساتھ 18جولائی 2022 اور 1000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ23جولائی 2022آخری تاریخ ہے۔
تعلیمی اہلیت:
ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن(ایم بی اے): امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بی۔اے، بی۔کام، بی۔ایس سی، بی بی اے، بی بی ایم، بی سی اے، بی ای، بی۔ ٹیک، بی۔فارمیسی،تین سالہ یاچارسالہ ڈگری کورس سوائے اورینٹل لنگویج،کم ازکم 50فیصد(جنرل امیدوار)اور(محفوظ زمروں کے امیدوار) 45فیصدنشانات سے کامیاب ہوں۔
ماسٹر آف کمپوٹراپلیکیشن(ایم سی اے): امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بی سی اے
/بیچلرس ڈگری ان کمپوٹرسائنس انجینئرنگ یامماثل ڈگری/ بی۔کام، بی۔ایس سی، بی اے،کم ازکم 50فیصد (جنرل امیدوار)اور(محفوظ
زمروں کے امیدوار) 45فیصدنشانات سے کامیاب ہوں۔
فیس: ایس سی، ایس ٹی اور معذورین کیلئے450روپے اور دیگرتمام طبقات کیلئے 600روپے فیس مقرر ہے۔
ریجنل ٹسٹ سنٹرس:
عادل آباد، حیدرآباد، کریم نگر، کھمم، کوداڑ، محبوبنگر، نلگنڈہ، نظام آباد، سدی پیٹ، ورنگل، تروپتی، وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم
فیس: ایس سی/ایس ٹی 450روپے، جنرل اور دیگرکیلئے 650روپے مقرر ہے۔
داخلہ امتحان کی تاریخیں؛ 27جولائی 2022، دوپہر2:30تا شام 5:30بجے
28جولائی 2022، صبح 10:00 تا شام 12:30بجے
دوپہر2:30تا شام 5:30بجے
مزیدتفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔