کاکتیہ یونیورسٹی،ورنگل ،تلنگانہ نےتعلیمی سال17-2018،2018-2019،2019-2020اور 2020-2021 کیلئے پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سےدرخواستیں طلب کی ہیں۔

اہم تاریخیں:

سلسلہ نشان کارکردگی  تاریخ
1 درخواست فارم کی اجرائی کا آغاز 20مئی 2022
2 درخواست فارم کے ادخال کی آخری 10جون2022
3 500روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 17جون 2022

پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کی تاریخ چند دنوں بعد اعلان کیا جائے گا۔

تعلیمی قابلیت: متعلقہ مضمون میں 55فیصد نشانات کے ساتھ ماسٹرڈگری کامیاب ہوناضروری ہے اورایس سی، ایس ٹی ،معذورین 50فیصد نشانات سے کامیاب ہونالازمی ہے۔

پرچہ سوالات: پی ایچ ڈی انٹرنس ٹسٹ 100معروضی سوالات پر مبنی ہے،ان سوالات کو حل کرنے کیلئے90منٹ (ڈیڑھ گھنٹہ )کاوقفہ دیاجائے گا۔سوشل سائنس کا امتحان انگلش اور تلگو زبان میں منعقد کیا جائے گا۔دیگر مضامین صرف انگلش زبان میں منعقد کئے جائیں گے۔

رجسٹریشن فیس: جنرل، اوبی سی، بی سی کیلئے انٹرنس ٹسٹ کی فیس 1500 روپے مقرر ہے جبکہ ایس سی ،ایس ٹی،معذورین کیلئے1000 روپے رکھی گئی ہے۔

کوالیفائنگ نشانات: پی ایچ ڈی انٹرنس ٹسٹ میں جنرل امیدواروں کیلئے 40 فیصد نشانات حاصل کرناضروری ہے۔ بی سی کیلئے 35فیصد نشانات لازمی ہے جبکہ ایس سی ، ایس ٹی اور معذورین کیلئے کوالیفائنگ نشانات کی کوئی حدمقرر نہیں ہے۔

مضامین اور مخلوعہ نشستیں:

سلسلہ نشان مضمون نشستیں
1 انگلش 7
2  تلگو 11
3 کامرس اینڈ بزنس منیجمنٹ 18
4 فزیکل ایجوکیشن 3
5 کمپوٹرسائنس اینڈ انجینئرنگ 11
6 سیول انجینئرنگ 6
7 الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ 12
8 الیکٹرانکس اینڈ انسٹرومنٹیشن انجینئرنگ 4
9 میکانیکل انجینئرنگ 14
10 لا(قانون) 4
11 فارمیسی 27
12 بائیوٹکنالوجی 3
13 کیمسٹری 7
14 کمپوٹرسائنس 6
15 جیالوجی 2
16 میتھس 12
17 مائیکروبیالوجی 7
18 فزیکس 6
19 زولوجی 18
20 اسٹیٹسٹکس 1
21 اکنامکس 2
22 ہسٹری اینڈٹوریزم منیجمنٹ 8
23 پبلک اڈمنسٹریشن اینڈ ہیومین ریسورمنیجمنٹ 9
24 پولیٹیکل سائنس 10
25 سوشیالوجی اینڈ سوشل ورک 4

مزید تفصیلات کاکتیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
http://www.kakatiya.ac.in