محکمہ جنگلات اور موسمی تبدیلی،چھتیس گڑھ حکومت نے مخلوعہ 291جائیدادوں پر تقررات کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 31ڈسمبر ہے۔
حدعمر: یکم جنوری2022تک18 سال تا40سال ہونی چاہئے۔
حکومت کی ہدایات کے مطابق محفوظ زمروں کے امیدواروں کو حدعمر میں رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: 5,200-20200 معہ جی پی1900روپے دی جائے گی۔
تعلیمی قابلیت: امیدوار مسلمہ بورڈ سے دسویں اور بارہویں کامیاب ہوں۔
انتخاب کا طریقہ کار: تحریری امتحان، اسکیل ٹیسٹ
اپلیکیشن فیس: جنرل، اوبی سی اور ایس ڈبلیوایس زمرے کے امیدواروں کیلئے200مقررہے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی،جسمانی معذورین اور خاتون امیدواروں کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیاہے۔مزید تفصیلات جاننے اور درخواست داخل کرنے کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
www.cgforest.nic.in