آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن نے محکمہ مال میں جونیئراسسٹنٹ کم کمپوٹرآپریٹر کی مخلوعہ 670 آسامیوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور قطعی تاریخ 19جنوری 2022ہے جبکہ18جنوری 2022کو رات 11بجکر 59منٹ تک فیس ادا کرنا ہوگا۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
سریکاکلم۔38، وجیانگرم۔34، وشاکھاپٹنم۔43، مشرقی گوداوری۔64، مغربی گوداوری۔48، کرشنا۔50، گنٹور۔57، پرکاشم۔56، ایس پی ایس نیلور۔46، چتور۔66، اننت پور۔63، کرنول۔54، وائس ایس آر کڑپہ۔51
تعلیمی قابلیت: امیدوار کسی بھی مضمون میں بیچلرڈگری کامیاب ہوں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کلکٹر کی جانب سے منعقد کردہ کمپوٹر کی مہارت کاٹسٹ کامیاب ہونا لازمی ہے۔
حدعمر: یکم جولائی 2021تک عمر 18سال تا 42سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور ای ڈبلیو ایس زمروں کو 5سال کی رعایت دی جائے گی۔ معذورین کو10سال کی رعایت حاصل رہے گی۔ ایکس سرویس مین اور این سی سی میں انسٹرکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے امیدواروں کو3سال کی رعایت دی جائے گی۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو 5سال کی رعایت دی جائے گی(کارپوریشن اور میونسپلٹیز کے ملازمین اہل نہیں ہیں)۔
فیس: تمام زمروں کے امیدواروں کیلئے اپلیکیشن پروسیسنگ فیس 250 مقررہے۔جنرل، بی سی، ای ڈبلیوایس زمروں کے امیدواروں کو80روپے بطور ایگزامینیشن فیس اداکرنا ہوگا۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی،معذورین، ایکس سرویس مین زمروں کے امیدواروں کوایگزامینیشن فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔مزید تفصیلات کیلئے اے پی پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://psc.ap.gov.in