اترپردیش سب آرڈینیٹ سرویس سلیکشن کمیشن نے مختلف محکمہ جات میں ریونیو اکاؤنٹنٹ کی مخلوعہ 8,085جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 28جنوری 2022ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
جنرل(عام)۔3271، ایس سی۔1690، ایس ٹی۔152، اوبی سی۔2174، ای ڈبلیوایس۔798
حدعمر: عمر18 تا40سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
پے اسکیل: 5,200-20,200معہ گریڈ پے 2000روپے
تعلیمی قابلیت: کسی بھی مسلمہ بورڈ یا ادارہ سے بارہویں جماعت کامیاب ہوں۔
اپلیکیشن فیس: تمام زمروں کے امیدواروں کیلئے فیس صرف 25روپے مقرر ہے۔
انتخاب کا طریقہ کار: پریلیمنری ایلجیبلٹی ٹیسٹ
درخواست کے ادخال اور مزید تفصیلات کیلئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://upsssc.gov.in