اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سرویس سلیکشن کمیشن نے سیول پولیس اور انٹلیجنس میں مخلوعہ میں کانسٹیبل اورسب انسپکٹرکی مخلوعہ380جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ایس آئی کیلئے درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 21فروری 2022اور کانسٹیبل کیلئے آخری تاریخ 23فروری2022ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
| سلسلہ نمبر | عہدہ | جائیدادیں |
| 1 | ہیڈکانسٹیبل | 272 |
| 2 | سب انسپکٹر(سیول پولیس) | 65 |
| 3 | سب انسپکٹر | 43 |
حدعمر: کانسٹیبل کیلئے عمر18تا 22سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
ایس آئی کیلئے عمر18تا 28سال کے درمیان ہونا شرط ہے۔
تعلیمی قابلیت: کانسٹیبل کیلئے انٹرمیڈیٹ/میٹریکولیشن،10+2معہ فزیکس، میتھس اور انگلش کامیاب ہوں۔
ایس آئی کیلئے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یا ادارہ سے کم ازکم بیچلرڈگری کامیاب ہوں۔
انتخاب کا طریقہ کار:
تحریری امتحان(معروضی سوالات)
فزیکل ایفیشینسی ٹیسٹ(پی ای ٹی)
فزیکل اسٹانڈرڈ ٹیسٹ(پی ایس ٹی)
مزید تفصیلات ادارہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
https://recruitment.uksssconline.in/auth/login?guid=23954197-1f55-11eb-8c69-12fa1513715c