پاور گریڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈنے105اسسٹنٹ انجینئر ٹرینی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا عمل جاری ہے اور آخری تاریخ 20فروری 2022ہے۔
تعلیمی قابلیت: امیدوار کسی بھی مسلمہ بورڈ یا یونیورسٹی سے بی ای، بی۔ٹیک، بی ایس سی یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
حدعمر: امیدوار کی عمر کم ازکم 28سال ہونی چاہئے۔
پے اسکیل: 40,000-1,40,000
انتخاب کا طریقہ کار:
شارٹ لسٹ
گروہی مباحثہ
انٹرویو
اپلیکیشن فیس: جنرل، ای ڈبلیوایس، اوبی سی کیلئے 500روپے مقررہے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، معذورین،ایکس سرویس مین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔مزیدتفصیلات کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://www.powergridindia.com