FOOD SAFETY OFFICER

ریاست تلنگانہ میں مخلوعہ 80,039سرکاری ملازمتوں پر بھرتی کااعلان کیاگیا ہے۔عنقریب مختلف تقرراتی ایجنسیوں کے ذریعہ نوٹیفکیشنس جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔تعلیمی یافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے،امیدوارنوٹیفکیشنوں کاانتظارکرنے کے بجائے تقرراتی امتحانات کیلئے تیاری شروع کردیں،کیونکہ اعلامیہ کی اجرائی کے بعد تقرراتی امتحان کیلئے صرف ایک تا ڈیڑھ ماہ کا ہی وقت دیا جاتا ہے۔
مسلم تحفظات (بی سی ای) کیلئے4فیصدجائیدادیں یعنی 3,000سے زائدجائیدادیں مختص کی جاسکتی ہیں۔جبکہ خواتین کیلئے33فیصد نشستیں مختص کی جائیں گی۔اسی طرح ای ڈبلیو ایس کیلئے 10فیصد جائیدادیں مختص کی جاتی ہیں۔معاشی طور پر کمزور خان، پٹھان اور سید سمیت دیگر مسلم طبقات ای ڈبلیوایس تحفظات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
امیدوار بی سی ای اور ای ڈبلیو ایس تحفظات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے کیاسٹ سرٹیفکیٹ متعلقہ ایم آر او آفیس سے حاصل کریں اورتعلیمی قابلیت کے تمام اصلی اسنادات بھی تیار رکھیں۔
گروپس کی تیاری کرنے کے خواہش مند نصاب اور اہلیت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

https://www.tspsc.gov.in
پولیس کی نوکریوں کیلئے تیاری کرنے والے امیدوارپولیس کانسٹیبل اور ایس آئی کیلئے منعقد کئے جانے والے تقرراتی امتحانات سے متعلق تفصیلات تلنگانہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

https://www.tslprb.in

گروپس کی جائیدادوں کی تفصیلات:
گروپ I۔ 503

سلسلہ نشان عہدہ تعداد
1 ڈی ایس پی (سیول) 88
2 ڈی ایس پی (آئی ٹی) 03
3 ڈی ایس پی (جیل) 05
4 ہیلت اڈمنسٹریشن 20
5 ڈسڑکٹ بیاک ورڈ کلاسس افسر 05
6 ڈسرکٹ سوشل ویلفیر افسر 02
7 ڈسٹرکٹ ٹرائبل ویلفیرافسر 02
8 اے ای ایس 23
9 کمرشیل ٹیکس افسر 48
10 ریونیوڈویژن افسر(آرڈی او) 42
11 ڈسٹرکٹ راجسٹرار 06
12 ڈسٹرکٹ پنچایت افسر 05
13 ایم پی ڈی او 121
14 اسسٹنٹ لیبر افسر 10
15 ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ افسر 18
16 اسسٹنٹ آڈٹ افسر 21
17 میونسپل کمشنر 35
18 اسسٹنٹ ٹریزری افسر 35
19 ڈسٹرکٹ کوآپریٹیوافسر 10
20 ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیرافسر 09

گروپ II۔ 582
گروپ III۔ 1,373
گروپ IV۔ 9,168
لوکل (مقامی)کیڈرکی سطح پرمخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:

نشان لوکل کیڈر تعداد
1 ڈسٹرکٹ(ضلع) 39,829
2 زونل 18,866
3 ملٹی زونل 13,170
4 سیکریٹری، ایچ اوڈیز، یونیورسٹیز 8,174

تلنگانہ میں لوکل ضلع سطح پر خالی آسامیوں کی تفصیلات:

سلسلہ نشان ضلع جائیدادوں کی تعداد
1 حیدرآباد 5,268
2 نظام آباد 1,976
3 میڈچل ملکاجگری 1,769
4 رنگاریڈی 1,561
5 کریم نگر 1,465
6 نلگنڈہ 1,398
7 کاماریڈی 1,340
8 کھمم 1,340
9 کتہ گوڑم 1,316
10 ناگرکرنول 1,257
11 سنگاریڈی 1,243
12 محبوب نگر 1,213
13 عادل آباد 1,193
14 سدی پیٹ 1,178
15 محبوب آباد 1,172
16 ہنمکنڈہ 1,157
17 میدک 1,149
18 جگتیال 1,063
19 منچریال 1,025
20 یادگیری 1,010
21 جیاشنکربھوپال پلی 918
22 نرمل 876
23 ورنگل 842
24 آصف آباد 825
25 پدا پلی 800
26 جنگاؤں 760
27 نارائن پیٹ 741
28 وقارآباد 738
29 سوریہ پیٹ 719
30 مُلگ 696
31 جوگولامباگدوال 662
32 راجنا سرسلہ 601
33 ونپرتی 556
جملہ 39,829

زون سطح پرمخلوعہ جائیدادیں:

سلسلہ نشان زون تعداد
1 زونVI۔چارمینار 5,297
2 زونIV۔بھدرادری 2,858
3 زونIII۔راجنا 2,403
4 زونII۔باسر 2,328
5 زونVII۔جوگولامبا 2,190
6 زونV۔یادادری 2,160
7 زونI۔کالیشورم 1,630
8 جملہ جائیدادیں 18,866

ملٹی زون سطح پر جائیدادیں:

سلسلہ نشان ملٹی تعداد
1 ملٹی زون۔I  6,800
2 ملٹی زون۔II 6,370
ملٹی زون کی جملہ جائیدادیں 13،170

محکمہ جاتی جائیدادوں کی تفصیلات:

سلسلہ نشان محکمہ جات جائیدادوں کی تعداد
1 داخلہ 18,334
2 ثانوی تعلیم 13086
3 میڈیکل،ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر 12,755
4 ہائیر ایجوکیشن 7,878
5 بی سی ویلفیر 438
6 مال 3,560
7 ایس سی ڈیولپمنٹ 2,879
8 آبپاشی 2,692
9 قبائلی بہبود 2,399
10 اقلیتی بہبود 1,825
11 جنگلات وماحولیات 1,598
12 پنچایت راج و دیہی ترقی 1,455
13 لیبراینڈ ایمپلائمنٹ 1,221
14 خزانہ 1,146
15 خواتین، اطفال، معذورین اورمعمرین 895
16 بلدی نظم ونسق اور اربن ڈیولپمنٹ 859
17 رزاعت اور ام داد باہمی 801
18 حمل ونقل،عمارات وشوراع 563
19 قانون 386
20 انیمل ہسبنڈری اینڈ فشریز 353
21 جنرل اڈمنسٹریشن 343
22 صنعت و کامرس 233
23 یوتھ اڈوانسمنٹ،ٹوریزم اینڈ کلچر 184
24 پلاننگ 136
25 فوڈ اینڈ سیول سپلائی 106
26 لیجسلیچر 25
27 توانائی 16
جملہ 39,829

تعلیمی قابلیت:

دسویں، بارہویں، ڈپلومہ، کسی بھی شعبہ میں ڈگری، بی ای، بی ٹیک کامیاب امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

حدعمر:

امیدوار کی کم ازکم 18سال اورزیادہ سے زیادہ44ہونی چاہئے۔
حدعمر میں رعایت:

ایس سی، ایس ٹی، بی سی زمروں کے امیدواروں کو5سال، جسمانی معذورین کو10سال اور ایکس سرویس مین کو3سال کی رعایت دی جائے گی۔