نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) نے نییٹ (نیشنل ایلجیبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی)۔2022 کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہے۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ ہندوستان بھر میں موجود سرکاری اور خانگی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس/ بی ڈی ایس/ بی اے ایم ایس/ بی ایس ایم ایس / بی یو ایم ایس/ بی ایچ ایم ایس کورسس میں داخلہ دیا جائے گا۔
داخلہ امتحان 200معروضی سوالات پر مبنی ہے،ہر سوال کیلئے چار آپشنس دئیے جائیں گے، جن میں سے ایک صحیح جواب رہیگا۔ہرمضمون کیلئے 50نشانات مختص ہے،فزیکس۔50، کیمسٹری۔50،اور بیالوجی(باٹنی اور زالوجی)۔100 نشانات دئیے جائیں گے۔سوالیہ پرچہ دو سیکشنوں( اے۔بی) پر مبنی رہے گا۔ امتحان تحریر کرنے کیلئے تین گھنٹے 20 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔
اوقات : دوپہر 2:00 بجے سے لیکر شام 5:20
ہندوستان بھر میں جملہ 543شہروں اور ہندوستان کے باہر 14 سنٹرس پر نییٹ۔2022 داخلہ امتحان منعقد کیاجائے گا۔
نییٹ۔2022 اردو سمیت 13 زبانوں میں منعقد کیا جائے گا۔جیسے انگلش، ہندی ، آسامی، بنگالی ، گجراتی ، کنڈ، ملیالم، مراٹھی، اڈیہ، پنجابی، تمل ، تلگو اور اردو۔

اہم تاریخیں:
| آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز | 6اپریل تا 6 مئی 2022۔رات 11:50 بجے تک | |
| فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ | 7مئی 2022(رات 11:50) | |
| داخل کردہ درخواست میں تصحیح کرنے کی سہولت | چند دنوں بعد ویب سائٹ پر تاریخ کا اعلان کیا جائے گا | |
| فیس | ||
| زمرہ | ہندوستان | ہندوستان کے باہر |
| جنرل | 1600 روپے | 8500 روپے |
| جنرل۔ ای ڈبلیو ایس /اوبی سی۔این سی ایل | 1500 روپے | ـ8500 روپے |
| ایس سی ، ایس ٹی، معذورین ،زنخہ(تیسری جنس) | 900 روپے | 8500 روپے |
| داخلہ امتحان | 17 جولائی 2022( اتوار) |
تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ پی پی سی(Bi.P.C) کامیاب یا آخری سال میں زیرتعلیم طلبہ نییٹ کیلئے اہل ہیں۔
مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
Information Bulletin انفارمیشن بلٹین ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے لنک پرکلک کریئے۔