اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ،تلنگانہ نے پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹسٹ۔2022کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ سرکاری پالی ٹیکنک کالجس، ایڈیڈ،ان ایڈیڈ،خانگی اداروں میں دستیاب انجینئرنگ ڈپلومہ /غیر انجینئرنگ ڈپلومہ/ٹکنالوجی کورسس میں داخلہ دیاجاتا ہے۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ نے تلگو،انگلش زبان کے ساتھ اردو زبان میں بھی امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا۔حیدرآباد میں اردو زبان میں امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں کیلئے سنٹرس کا اہتمام کرنے کا بھی ذکر کیا۔
اردو میڈیم سے دسویں جماعت کامیاب اور جاریہ تعلیمی سال دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار سے اس سنہری موقع سے استفادحاصل کریں۔طلبا فنی کورسس کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو درخشاں بناسکتے ہیں۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ گذشتہ کی طرح اس بار بھی باسر ٹرپل آئی ٹی میں بھی داخلہ دیاجائے گا۔
اہم تاریخیں:
سلسلہ نشان  کارکردگی تاریخ
1 آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز 9مئی 2022
2 بغیر دیرینہ فیس کے آخری تاریخ 4 جون 2022
3 100 روپے دیرینہ فیس کے آخری تاریخ 5 جون 2022
4 پالی سیٹ 2022 کا انعقاد 30 جون 2022
5 نتائج کی اجرائی امتحان کے انعقاد کے 12 روز بعد عمل میں ٓائے گی
یہ بھی پڑھیں؛
https://naukritrends.com/archives/2313
پالی سیٹ۔2022 کیلئے اہلیت:
٭امیدوار ہندوستانی شہری ہوناضروری ہے۔
٭امیدوار کا تعلق تلنگانہ/ریاست آندھراپردیش سے ہونا چاہئے۔
٭ امیدوار اے پی اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن یا تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے منعقد کردہ دسویں جماعت امتحان کم ازکم 35فیصد نشانات سے کامیاب ہوں یا کوئی دوسرامماثل امتحان جیسے بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن اے پی /ٹی ایس کی جانب سے اس کومساوی تسلیم کیاجاتا ہے۔جیسے سنٹرل بورڈ آف ایجوکیشن(سی بی ایس ای)، انڈین کونسل فارسیکنڈری ایجوکیشن(آئی سی ایس ای)،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول(این آئی اوایس)،اے پی اوپن اسکول سوسائٹی(اے پی او ایس ایس)،ہندوستان کے مختلف اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے منعقد کرد ہ دسویں جماعت کا امتحان، جس میں ریاضی بطور ایک مضمون ہونا چاہئے۔
٭ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول(این آئی اوایس)،ٹی او ایس ایس/اے پی اوپن اسکول سوسائٹی(اے پی او ایس ایس)/سنٹرل بورڈ آف ایجوکیشن(سی بی ایس ای)، انڈین کونسل فارسیکنڈری ایجوکیشن(آئی سی ایس ای)/دیگرامتحانات، جن کو ایس ایس سی تلنگانہ ریاست نے دسویں جماعت کے مماثل تسلیم کیا ہے،میں ریاضی،فزیکس، کیمسٹری سمیت تمام مضامین میں سے ہرمضمون میں کم ازکم 35فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب ہونا چاہئے۔
٭مارچ/اپریل 2022 میں منعقد کئے جانے والے دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار بھی پالی سیٹ۔2022 کیلئے اہل ہیں۔
٭ پالی سیٹ۔2022میں شرکت کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔لیکن اسکالرشپ کیلئے سوشل ویلفیر کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ اصولوں کا اطلاق ہوگا۔
تلنگانہ میں سرکاری پالی ٹیکنک کالجس 
کالج کوڈ کالج۔  کانام 
001 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،مانصاب، حیدرآباد
002 جے۔ این گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،حیدرآباد
003 کے۔این پالی ٹیکنک کالج فارویمن، حیدرآباد
004 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،ورنگل
005 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،نظام آباد
006 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،محبوبنگر
007 کے۔ڈی۔آرگورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،ونپرتی
023 ایس۔ایس۔گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،ظہیرآباد
024 ایس۔ایس۔آرگورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،سرسلہ
025 ایس ایم ٹی۔ڈی۔ڈی۔گورنمنٹ ویمن ٹیکنیکل ٹرینگ انسٹیٹیوٹ،حیدرآباد
026 ایس۔جی گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،عادل آباد
027 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،نلگنڈہ
044 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج فارویمن،ورنگل
046 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج، کتہ گوڑیم
047 ایس۔جی۔ایم۔گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،عبداللہ پورمیٹ
053 اے پی گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف لیدر ٹکنالوجی،حیدرآباد
054 گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس،سکندرآباد
061 قلی قطب شاہ (کیو کیو)گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،حیدرآباد
062 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج فارویمن،نظام آباد
069 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج فارویمن،میدک
075 جی ایم آرپالی ٹیکنک کالج،گجویل
076 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج فارویمن،سریاپیٹ
086 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،بیلم پلی
087 ڈاکٹر بی آراے۔جی ایم آر پالی ٹیکنک کالج فارویمن،کریم نگر
167 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،کاٹارام
168 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،اسٹیشن گھن پور
169 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،وقارآباد
174 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج، نرمل
177 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،ترملگیری
181 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،مدھیرا
182 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،یادگیری گٹہ
186 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،نرساپور
187 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،کورٹلہ
189 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،سدی پیٹ
190 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،کوٹاگیری
191 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،نندی پیٹ
204 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،پرکال
210 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،سنگاریڈی
211 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج، نارائن کھیڑ
214 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،گدوال
304 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،جوگی پیٹ
516 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج، میڈچل
519 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،چہ گنٹہ
520 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج فارویمن،سدی پیٹ
521 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج فارویمن،جوگی پیٹ
522 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،واڈے پلی
523 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج فارویمن،پبیر
524 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،کوسگی
525 گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج،نوی پیٹ
526 گورنمنٹ  ماڈل ریسڈینشیل پالی ٹیکنک کالج،اوٹنور
629 گورنمنٹ پالی ٹیکنک ،ناگرجناساگر
630 گورنمنٹ پالی ٹیکنک،چریال
636 گورنمنٹ پالی ٹیکنک، حسن آباد
639 گورنمنٹ پالی ٹیکنک فار ویمن،سکندرآباد
اپلیکیشن فیس: پالی سیٹ۔2022داخلہ امتحان کیلئے ایس سی/ ایس ٹی کیلئے250روپے مقرر ہے جبکہ دیگر تمام طبقات کیلئے 400روپے فیس مقرر ہے۔
پالی سیٹ۔2022 کی بک لیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے درجہ ذیل لنک پر کیجئے۔
پالی سیٹ۔2022 کا اعلامیہ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے درجہ ذیل لنک پر کیجئے۔
POLYCET 2022 Notification
مزید تفصیلات پالی سیٹ۔2022کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔