تلنگانہ ڈی ای ای سیٹ2022کااعلامیہ جاری ہوچکا ہے۔درخواست کے ادخال کاسلسلہ 09 مئی 2022 سے شروع ہوگیا ہے اورآخری تاریخ 30جون 2022 مقرر ہے۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ دو کورسس میں داخلہ دیا جاتا ہے، پہلا ڈی ای ایل ایڈ (ڈپلوما ان ایلیمنٹری ایجوکیشن)اور دوسرا ڈی پی ایس ای(ڈپلوما ان پری اسکول ایجوکیشن) کی معیاد دوسال ہے۔ڈی ای ایل ڈی کورس اردو، تلگو،انگریزی تین زبانوں میں دستیاب ہے، جبکہ ڈی پی ایس ای صرف انگریزی زبان میں موجود ہے۔داخلہ امتحان کی فیس500 روپے مقرر ہے۔
یہ پڑھیں؛
https://naukritrends.com/archives/2337
تعلیمی قابلیت: عام اور بی سی زمروں کیلئے50 فیصد نشانات کے ساتھ انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل کورس کامیاب ہونا ضروری ہے، جبکہ ایس سی اور ایس ٹی زمروں کے امیدواروں کو 45 فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب ہونا چاہئے۔
حدعمر:ا قل ترین عمر17 سال ہونی چاہئے،جبکہ اعظم ترین عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
پرچہ سوالات: تین حصوں پر مشتمل ہے۔
| سوالیہ پرچہ کا میڈیم | میڈیم | سوالیہ پرچہ کا حصہ | سوالات کی تعداد | نشانات |
| اردو | دوسرا حصہ کے علاوہ اردو | پہلاحصہ: عام معلومات اور تدریسی استعداد (ٹیچنگ آپٹیٹیوڈ) | 10 | 10 |
| دوسرا حصہ؛ (اے)۔ جنرل انگلش | 10 | 10 | ||
| (بی)۔ جنرل اردو | 20 | 20 | ||
| تیسراحصہ؛ اے۔ریاضی | 20 | 20 | ||
| بی۔ فزیکل سائنسس، | 10 | 10 | ||
| سی۔ بیالوجیکل سائنسس | 10 | 10 | ||
| ڈی۔سوشیل اسٹیڈیز | 20 | 20 | ||
| جملہ سوالات اور نشانات | 100 | 100 |
یہ بھی پڑھیں؛
https://naukritrends.com/archives/2313
معلوماتی کتابچہ(انفارمیشن بک لیٹ) ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
نوٹیفکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے لنک پر کلک کیجئے۔
مزیدتفصیلات درجہ ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
http://deecet.cdse.telangana.gov.in