نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی ،گاندھی نگر،گجرات نے تدریسی اور غیرتدریسی مخلوعہ 331جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کےادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آخری تاریخ 21 مئی2022ہے۔

تدریسی جائیدادوں کی تفصیلات

سلسلہ نشان عہدہ تعداد پے اسکیل
1 پروفیسر 28 1،59،100
2 اسوسی ایٹ پروفیسر 49 1،39،600
3 اسسٹنٹ پروفیسر 116 70،900

تعلیمی قابلیت: متعلقہ شعبہ میں پی ایچ ڈی مع ماسٹر ڈگری درجہ اول سے کامیاب ہوں۔

غیرتدریسی جائیدادیں

سلسلہ نشان عہدہ تعداد
1 کنٹرولرآف ایگزامنیشن 01
2 فینانس آفسر 01
3 ڈپٹی راجسٹرار 09
4 اسسٹنٹ راجسٹرار 17
5 اسسٹنٹ فینانس آفسر 04
6 سیکشن آفسر 19
7 اکاؤنٹ آفسر 03
8 ڈپٹی انجینئر(سیول) 01
9 اسسٹنٹ انجینئر (سیول) 02
10 آئی ٹی سسٹم منیجر 01
11 ڈپٹی سیکشن آفسر 20
12 اکاؤنٹ کم آڈیٹر 04
13 سب اکاؤنٹ کم سب آڈیٹر 08
14 اسسٹنٹ 49

تعلیمی قابلیت: غیرتدریسی جائیدادوں کیلئے متعلقہ مضمون میں پوسٹ گریجویٹ(ماسٹر ڈگری)، بیچلر ڈگری، بی۔ای، بی۔ٹیک، دسویں/میٹرک،بارہویں/انٹرمیڈیٹ کامیاب ہوں۔

اپلیکیشن فیس؛ تدریسی اور غیر تدریسی جائیدادوں کیلئے جنرل ،اوبی سی، ای ڈبلیوایس کیلئے 500 روپے مقرر ہے، جبکہ ایس سی، ایس ٹی،معذور، خاتون امیدواروں کو فیس سے استثنٰی رکھا گیا ہے۔

تدریسی جائیدادوں کا اعلامیہ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے درجہ ذیل لنک پر کلک کیجئے

Advertisement Teaching posts_Eligibility_09052022

غیر تدریسی جائیدادوں کا اعلامیہ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے درجہ ذیل لنک پر کلک کیجئے

Eligibility Criteria_NT_03052022

مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

https://www.nfsu.ac.in/career/recruitment-2022