راجستھان سب آرڈینیٹ اینڈ منسٹریل سرویس سلیکشن بورڈ نے فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرکی 5546جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا آغاز 23جون سے ہوچکا ہے اور 22جولائی درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر(پی ٹی آئی) گریڈII(نان ٹی ایس پی)۔4899
فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر(پی ٹی آئی) گریڈIII(ٹی ایس پی)۔ 647

حدعمر: یکم جنوری تک اقل ترین عمر18سال اور اعظم ترین عمر 40سال ہونا چاہئے۔
ریاستی حکومت کے رہنمایانہ اصولوں کے مطابق محفوظ زمروں کے امیدواروں کیلئے حدعمر میں رعایت دی جائے گی۔

تعلیمی قابلیت: امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یا ادار ہ سے کم ازکم بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن(بی۔پی ایڈ)کامیاب ہوں یا سرٹیفکیٹ ان فزیکل ایجوکیشن (سی۔پی ایڈ) یا ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن (ڈی۔پی ایڈ) کامیاب ہوں۔

اپلیکشین فیس: جنرل اور اوبی سی امیدواروں کیلئے 450روپے
راجستھان سے تعلق رکھنے والے بی سی امیدواروں کیلئے 350روپے
راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایس سی /ایس ٹی امیدواروں کیلئے250روپے فیس مقرر ہے۔

انتخاب کا طریقہ کار: تحریری امتحان، انٹرویو اور دیگر ٹسٹ
آن لائن درخواست داخل کرنے اور مزید تفصیلات کیلئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://sso.rajasthan.gov.in