انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی،حیدرآباد میں داخلوں کے لیے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اگست مقرر کی گئی ہے۔ کونسلنگ 30اگست کو صبح 9.00 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باؤلی میں ہوگی۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز (ڈرافٹسمین سیول، الیکٹریشن، الیکٹرانکس میکانک، ریفریجریشن اینڈ ایر کنڈیشنر ٹیکنیشن، پلمبر) کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008413یا 7032623941پر ربط کریں۔