اسٹاف سلیکشن کمیشن نے حکومت ہند کے مختلف وزارتوں /محکموں /اداروں میں مخلوعہ اسٹینوگرافرگریڈ CاورگریڈD کی 1000جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کاآغاز20اگست سے ہوچکاہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5ستمبر2022 مقرر ہے۔
حدعمر: اسٹینوگرافرگریڈCکیلئے عمر یکم جنوری 2022تک 18سال سے 30سال تک ہونی چاہئے۔امیدوار 2جنوری 1992سے قبل پیدا نہ ہو اور یکم جنوری 2004کے بعد پیدا نہ ہو۔
اسٹینوگرافرگریڈD کیلئے عمر یکم جنوری 2022تک 18سال سے 27سال تک ہونی چاہئے۔امیدوار2جنوری 1995سے قبل پیدا نہ ہو اور یکم جنوری 2004کے بعد پیدا نہ ہو۔
جبکہ ایس سی، ایس ٹی کیلئے حدعمر میں 5سال اور اوبی سی کیلئے3سال اور جسمانی معذورین کیلئے10سال کی رعایت دی جائے گی۔
تعلیمی قابلیت: امیدوار مسلمہ بورڈ یا یونیورسٹی سے انٹرمیڈیٹ(بارہویں)کامیاب ہوں۔
انتخاب کا طریقہ کار:
آن لائن کمپوٹراساسی امتحان،
اسٹینوگرافر اسکیل ٹسٹ
اسنادات کی تنقیح
اپلیکیشن فیس: جنرل اور اوبی سی امیدواروں کیلئے 100روپے مقرر ہے جبکہ ایس سی،ایس ٹی،جسمانی معذورین، ای ایس ایم اور تمام خاتون امیدواروں کو فیس ادائیگی سے مستثنٰی رکھاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن notice_Steno_20082022
مزید تفصیلات کیلئے ایس ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔