تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے فاریسٹ کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،ملگ،ضلع سدی پیٹ میں پروفیسرس، اسوسی ایٹ پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی مخلوعہ 27 جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کا ادخال 9ستمبر 2022سے شروع ہوگااور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 27ستمبر 2022مقرر ہے۔

جائیدادوں کی تفصیلات:
پروفیسرس۔2
اسوسی ایٹ پروفیسرس۔4
اسسٹنٹ پروفیسرس۔21

پے اسکیل:

پروفیسرس۔1,44,200
اسوسی ایٹ پروفیسرس۔1,34,400
اسسٹنٹ پروفیسر۔57,700

حدعمر: کم سے کم21سال اورزیادہ سے زیادہ61سال ہونی چاہئے۔
امیدوار یکم جولائی 2001کے بعد پیدا نہ ہو اور 2جولائی 1961سے قبل پیدا نہ ہو۔

اپلیکشین پروسیسنگ فیس: ہرامیدوارکو اپلیکیشن پروسیسنگ فیس 500روپے ادا کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن10-2022-FCRI-PROF-NOTIFICATION20220822161517

تعلیمی قابلیت اور مزیدتفصیلات کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://tspsc.gov.in