پروفیسر جیا شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی،حیدرآباد،  پی وی۔ نرسمہا راؤ تلنگانہ ویٹرنری یونیورسٹی،حیدرآباد،  سری کنڈہ لکشمن تلنگانہ اسٹیٹ ہارٹیکلچریونیورسٹی،ملگ،سدی پیٹ کے مختلف کورسز میں بی پی سی کامیاب امیدواروں کے مشترکہ داخلوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ داخلوں کیلئے درخواست کے ادخال کا 24اگست سے آغاز ہوگیاہے اور فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ19ستمبر 2022ہے اور پرکردہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ21ستمبر ہے۔جبکہ صرف ویب سائٹ پر درج کردہ تفصیلات میں تصحیح کرنے کی مہلت 22اور 23ستمبر کو صبح 10بجے تاشام 5بجے دی جائے گی۔

کورسس،نشستیں اور کالجوں کی تفصیلات:

بی ایس سی (آنرس)اگریکلچرکورس(چارسالہ) ریگولر اورسیلف فینانس:  پروفیسر جیاشنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی،حیدرآبادکے تحت موجود کالجوں میں جملہ 475 ریگولر اور سیلف فینانس کی 154نشستیں ہیں۔

(1) کالج آف اگریکلچر،راجندرنگر،حیدرآباد

(2)اگریکلچرکالج،آشواراؤ پیٹ، ضلع بھدری کتہ گوڑم

(3)اگریکلچرکالج،پولاسہ،ضلع جگتیال

(4)اگریکلچرکالج،پالیم،ضلع ناگرکرنول

(5)اگریکلچرکالج،ضلع ورنگل اربن

(6)اگریکلچرکالج،ضلع سرسلسلہ

بی ایس سی (آنرس)کمیونٹی سائنس(4سالہ)(ریگولر اور سیلف فینانس):  کالج آف کمیونٹی سائنس،سیف آباد،حیدرآباد میں 38ریگولر اور 5سیلف فینانس کی نشستیں دستیاب ہیں۔

بی وی ایس سی اینڈ اے ایچ(5 1/2سالہ):  پی وی نرسمہاراؤ تلنگانہ ویٹرنری یونیورسٹی،حیدرآباد اور اس کے تحت موجود کالجوں میں جملہ 174نشستیں دستیاب ہیں۔

(1) کالج آف ویٹرنری سائنس،راجندرنگر،حیدرآباد

(2) کالج آف ویٹرنری سائنس،کورٹلہ،ضلع جگتیال

(3) کالج آف ویٹرنری سائنس،ممنور،ضلع ورنگل اربن

بی ایف ایس سی(4سالہ):  (1)کالج آف فشری سائنس،پبیدر،ضلع ونپرتی میں 28نشستیں دستیاب ہیں۔

(2)کالج آف فشری سائنس،  موتھکور، ضلع نیلور میں 11نشستیں دستیاب ہیں۔

بی ایس سی(آنرس) ہارٹیکلچر(4سالہ)ریگولر اور سیلف فینانس:   سری کنڈہ لکشمن تلنگانہ اسٹیٹ ہارٹیکلچرل یو نیورسٹی،ملگ،ضلع سدی پیٹ اور اس کے تحت واقع کالجوں میں 170نشستیں ریگولراور40سیلف فینانس کی ہیں۔

(1) کالج آف ہارٹیکلچر،راجندرنگر،حیدرآباد

(2)کالج آف ہارٹیکلچر،موضع موجیرا،ضلع ونپرتی

تعلیمی اہلیت:  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ،تلنگانہ اسٹیٹ سے دوسالہ انٹرمیڈیٹ کورس کامیاب ہوں یا اس کے مماثل کورس جو یونیورسٹی یا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے تسلیم شدہ ہو، جس میں درجہ ذیل مضامین ہونے چاہئے۔

(1)فزیکل سائنسس

(2) بیالوجیکل سائنسس

بی وی ایس سی اینڈ اے ایچ:  اس کورس میں داخلہ کیلئے جنرل زمرہ کے امیدوارانٹرمیڈیٹ معہ انگلش، فزیکس، کیمسٹری اور بیالوجی 50فیصدنشانات اورایس سی، ایس ٹی اور جسمانی معذورین 45فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب ہوں یا اس کے مماثل کورس کامیاب ہوں۔

انتخاب کا طریقہ کار:   تمام نشستوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب ایم سیٹ میں حاصل کردہ رینک کی بنیاد کیاجائے گا۔اس کے علاوہ بی ایس سی (آنرس) اگریکلچر، بی ایس سی (آنرس)کمیونٹی سائنس اور بی ایس سی (آنرس)ہارٹیکلچرکورسس کی سیلف فینانس کی نشستوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب کیاجائے گا۔

حدعمر:  بی وی ایس سی اینڈ اے ایچ کورس میں داخلہ کیلئے جنرل زمرہ کے امیدوار کی کم ازکم عمر 17سال مکمل ہونی چاہئے اور زیادہ سے زیادہ 25سال ہوناضروری ہے۔جبکہ بی سی،ایس سی، ایس ٹی اور جسمانی معذورین کی عمر30سال ہونی چاہئے۔

بی ایس سی (آنرس) اگریکلچر،  بی ایس سی (آنرس) ہارٹیکلچراور بی ایف ایس سی کورسس میں داخلہ کیلئے امیدوار کی عمر کم ازکم 17سال اور زیادہ سے زیادہ عمر22سال ہونی چاہئے جبکہ ایس سی اور ایس ٹی کیلئے 25سال اور جسمانی معذورین کیلئے 27سال ہونی چاہئے۔

اپلیکیشن فیس:  ایس سی، ایس ٹی اورجسمانی معذورین کیلئے 900روپے اور دیگر تمام طبقات کے امیدواروں کیلئے 1800روپے مقرر ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

http://www.pjtsau.edu.in