تلنگانہ اسٹیٹ پیرامیڈیکل بورڈ نے تعلیمی سال 2022-2023 کیلئے سرکاری اور خانگی پیرامیڈیکل کالجوں میں دوسالہ پیرامیڈیکل کورسس میں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے انٹرمیڈیٹ Bi.P.C گروپ کامیاب امیدواروں سے آف لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا آغاز یکم ڈسمبر سے ہوچکاہے اور درخواست داخل  کرنے  کی  آخری تاریخ 12ڈسمبر 2022مقرر ہے۔23ڈسمبر کو کونسلنگ کا مرحلہ اور امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔جبکہ  2جنوری 2023سے باقاعدہ کلاسس کا آغاز ہوگا۔

سرکاری پیرامیڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے متعلقہ کالج میں (آف لائن) درخواست فارم داخل کرنا ہوگا۔جبکہ خانگی کالجوں میں داخلہ کیلئے متعلقہ ضلع کے ڈی ایم ایچ او کے پاس درخواست فارم جمع کروانا چاہیے۔
نوٹ: DRTT کےسوائے تمام کورسس میں بی پی سی امیدواروں کی عدم دستیابی کی صورت میں ایم پی سی اور اس کے بعد دیگر گروپس کامیاب امیدواروں کوبھی داخلہ دیا جائے گا۔

سرکاری تدریسی ہسپتالس:
عثمانیہ میڈیکل کالج(حیدرآباد)،

گاندھی میڈیکل کالج(سکندرآباد)،

مہدی نواب جنگ انسٹیٹیوٹ آف آنکالوجی (ایم این جے آئی او،حیدرآباد)،

سروجنی دیوی آئی ہسپتال(حیدرآباد)،

ای این ٹی ہسپتال،حیدرآباد،

آئی ایم پی اینڈ فوڈ لیاب(حیدرآباد)،

چیسٹ ہسپتال (حیدرآباد)،

کاکتیہ میڈیکل کالج (ورنگل)،

عثمانیہ یونیورسٹی کالج آف ویمن،حیدرآباد،

گورنمنٹ میڈیکل کالج محبوب نگر،

گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد،

گورنمنٹ میٖڈیکل کالج سدی پیٹ۔

پیرامیڈیکل کورسس کی تفصیلات:۔
D Peru: Diploma in Perfusion Technician Course
DOA: Diploma in Ophthalmic Assistant Course
DMPHA: Diploma in Multi Purpose Health Assistant(Male)
DHFSM: Diploma in Hospital Food Service Management Technician
DMST: Diploma in Medical Sterilization Management and Operation Theatre Technician
DAM: Diploma in Audiometry Technician Course
DDIALY: Diploma in Dialysis Technician Course
DMIT: Diploma in Imaging Technician Course
DMLT: Diploma in Medical Lab Technician Course
DREST: Diploma in Respiratory Technician Course
DRT: Diploma in Respiratory Therapy Technician Course
DOM: Diploma in Optometry Technician Course
DDT: Diploma in Dental Technician Course
DDHY: Diploma in Dental Hygienist Technician Course
DANS: Diploma in Anesthesia Technician Course
DCLT: Diploma in Cathlab Technician Course
DRGA: Diploma in Radiographic Assistant Course
DDRA: Diploma in Dark Room Assistant Course
DECG: Diploma in ECG Technician Course
DCARDIO: Diploma in Cardiology Technician Course
DEPT: Diploma in Emergency Paramedic Technician Course
DHLST: Diploma in Hearing Language & Speech Therapy Course
DMS: Diploma in Microsurgery Technician Course

مزیدتفصیلات تلنگانہ اسٹیٹ پیرامیڈیکل بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر  دستیاب ہیں۔
http://www.tspmb.telangana.go.in

نوٹیفکیشنس  ڈاؤن  لوڈ  کیجیے۔  Government ,Private