مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مہارتوں کے فروغ (اسکل ڈیولپمنٹ) پروگرامس کے تعلیمی سال 2022-23 کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اردو یونیورسٹی اور سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے جاری ان پروگراموں کے لیے آن لائن فارم داخلہ کی آخری تاریخ 10/ دسمبر ہے۔ ان کورسز میں اردو یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے پارٹ ٹائم کورسز سرٹیفکیٹ کورسز انٹیریر ڈیزائننگ اور فیشن ڈیزائننگ، اسی طرح ڈپلوما کورس ان انٹیریر ڈیزائننگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اردو یونیورسٹی سے تعلق نہ رکھنے والے طلبہ کے لیے انٹیریر ڈیزائننگ اور فیشن ڈیزائننگ میں ڈپلوما اور اڈوانسڈ ڈپلوما کورسز دستیاب ہیں۔ ہر کورس میں 25طلبہ کی گنجائش ہے۔
فیس کی ادائیگی اور آف لائن اسناد کی تنقیح 12 تا 14 / دسمبر ہوگی۔ 16/ دسمبر سے کلاسس کا آغاز ہوگا۔ تفصیلات ویب سائٹ www.manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ کسی بھی وضاحت کے لیے admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ کورسز کی تفصیلات 7075753187 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ رجسٹریشن کے متعلق مسائل کے لیے 6207728673 صبح 9 تا 5 بجے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔