ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی،حیدرآباد،تلنگانہ نے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسس(B.A., B.COM. B.Sc., M.A, M.COM, M.Sc., MBA, MLISc, BLISc, PG DIPLOMA & CERTIFICATE PROGRAMMES ) میں تعلیمی سال 23-2022 کیلئے داخلے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
فاصلاتی کورسس میں داخلے کیلئے آن لائن درخواست کے ادخال کا 30 جون سے آغاز ہوچکا ہے اور درخواست داخل کرنے کی 31 جولائی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
ایسے امیدوار جنہوں نے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل کورس نیشنل اوپن اسکول، اے پی /ٹی ایس اوپن اسکول سوسائٹی سے کامیاب ہوں وہ بھی انڈر گریجویٹ کورسس میں راست داخلہ کے لئے درخواست داخل کرنے کے اہل ہیں۔
ایسے امیدوار جنہوں نے گریجویشن کی تکمیل کی ہو وہ پوسٹ گریجویٹ ایم اے‘ ایم اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن ،ایم کام‘ ایم ایس سی‘ ایم بی اے‘ ایم ایل آئی ایس سی ، بی ایل آئی ایس سی، پی جی ڈپلوما کورسس میں راست طور پر داخلہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہیکہ یونیورسٹی میں تیلگو اور انگلش میڈیم کے ساتھ ساتھ بی۔اے اور بی ایس سی اردو میڈیم اور ایم اے اردو کورسس دستیاب ہیں۔
آن لائن درخواستیں داخل کرنے والے امیدوار کریڈٹ کارڈ /ڈیبیٹ کارڈ یا اے پی /ٹی ایس آن لائن سنٹرس کے ذریعہ فیس داخل کرسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن :BRAOU-Notification_2022
مزید تفصیلات یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
مزید جانکاری کیلئے درجہ ذیل فون نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
7382929570, 7382929580, 7382929590 & 7382929600