1- ڈپارٹمنٹ آف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ، تلنگانہ کی جانب سے اگست-2022 سیشن کے لیے NCVT کے پیٹرن( نمونہ) کے مطابق ریاست میں سرکاری ITIs اور خانگی ITIs میں داخلوں کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
درخواست کے ادخال کا آغاز 06 جولائی 2022 سے ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2022 مقرر ہے۔
اہلیت: 10ویں کامیاب /8ویں کامیاب امیدوار ITls میں داخلہ کیلئے اہل ہیں۔ مطلوبہ کم از کم اہلیت متعلقہ ٹریڈ کے نصاب کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ پر فراہم کردہ کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت ٹریڈ کی فہرست میں صراحت کی گئی ہے۔
 3۔ حد عمر: وہ امیدوار جنہوں نے تعلیمی سیشن کے آغاز کی تاریخ یعنی یکم اگست 2022 کو 14 سال مکمل کرچکے ہیں داخلے کیلئے اہل ہیں۔ کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم کے تحت کورس میں داخلہ لینے والے امیدواروں کے لیے اعظم ترین عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔
4۔ خواہش مند امیدواروں کو ویب سائٹ پر خود اپنا اندراج کرانا ہوگا اور ITIs اور ٹریڈ کی ترجیحات کے مطابق ویب آپشنس کے ساتھ آن لائن درخواستیں داخل کرانا ہوگا۔جانچ کے مرکز، پراسپیکٹس، نشستوں کی دستیابی، نوٹیفیکیشنس اور وقتاً فوقتاً جاری کردہ رہنمایانہ اصولوں کی تفصیلات جاننے کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
5۔ تمام اصلی سرٹیفکیٹس کو اسکیان کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں۔
6۔ نشستیں میرٹ، ریزرویشن کے اصول اور امیدوار کی جانب سے درج کردھ ویب آپشنس کی بنیاد پر الاٹ کی جائیں گی۔ منتخب امیدواروں کو متعلقہ ITI میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر SMS کے ذریعہ پیغام بھیجا جائے گا۔
7۔ ریاست تلنگانہ میں کسی بھی سرکاری اور خانگی ٰITIs میں داخلے کے لیے ایک ہی آن لائن درخواست کافی ہے۔ امیدواروں کو چاہیکہ وہ نشست حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ آپسنس درج کریں۔راست طور پر داخل کردہ درخواست فارم پر غور نہیں کیا جائے گا۔
8۔ تمام داخلے ریاستی حکومت اور ڈی جی ٹی، نئی دہلی کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ وضاحتوں/ہدایات کے مطابق ہوں گے۔
9۔ آن لائن داخلوں 2022کے عمل کے دوران COVID-19 سے متعلق MHA اور MoFHW کی طرف سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر ادارہ کی جانب سےسختی سے عمل کیاجائے گا۔
10۔ مزید تفصیلات اور درخواست داخل کرنے کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔