پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی نے بی ایس سی(آنرس)اگریکلچرل ڈگری کورس کے پہلے سال داخلہ دینے کے لئے منعقد کئے جانے والےAGRICET-2023کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے،اگریکلچر، سیڈ ٹیکنالوجی اینڈ آرگیانک اگریکلچر/آرگیانک فارمنگ میں ڈپلومہ کامیاب امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔اسی طرح بی۔ٹیک(اگریکلچرل انجینئرنگ)کے سال اول میں داخلہ دینے کے لئے منعقد کئے جانے والے AGRIENGGCET-2023 کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اگریکلچرل انجینئرنگ ڈپلومہ کامیاب امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
بغیردیرینہ فیس کے درخواستوں کے ادخال کا آغاز یکم جولائی سے شروع ہوچکا ہے اور آخری تاریخ 22جولائی 2023ہے،جبکہ دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 24جولائی 2023کو شا م 4بجے ہے۔
آن لائن ٹسٹ کی تاریخ اور وقت:26-08-2023 کو صبح 9 بجے تا10:40
AGRICET-2023 کے لئے تعلیمی اہلیت:
صرف PJTSAU/ANGRAU سے اگریکلچرڈپلومہ کامیاب ہوں۔
صرف PJTSAU/ANGRAU سے سیڈ ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کامیاب ہوں۔
صرف PJTSAU/ سے آرگیانک اگریکلچراورANGRAUسے آرگیانک فارمنگ ڈپلومہ کامیاب ہوں۔
2023-24بیاچ کے ڈپلومہ مکمل کرنے والے طلباء بھی اہل ہیں۔
حدعمر: 31 ڈسمبرتک امیدوار جن کی عمر17سال مکمل ہونی چاہئے اور زیادہ سے زیادہ 22سال عمر ہونا چاہئے،جبکہ ایس سی، ایس ٹی کے لئے 26سال اورمعذورین کے لئے 28سال ہونی چاہئے۔
AGRIENGGCET-2023 کے لئے اہلیت:
صرف PJTSAU/ANGRAU سے اگریکلچرل انجینئرنگ ڈپلومہ کامیاب ہوں۔
2023-24بیاچ کے ڈپلومہ مکمل کرنے والے طلباء بھی اہل ہیں۔
حدعمر: 31ڈسمبرتک امیدوار جن کی عمر18سال مکمل ہونی چاہئے اور زیادہ سے زیادہ23سال عمر ہونا چاہئے،جبکہ ایس سی، ایس ٹی کے لئے 26سال اورمعذورین کے لئے 28سال ہونی چاہئے۔
درخواست کی فیس(بغیردیرینہ): اوسی اور بی سی کے لئے 1400روپے۔
ٰایس سی/ایس ٹی اور معذورین کے لئے 700روپے۔
دیرینہ فیس کے ساتھ:اوسی اور بی سی کے لئے 2100روپے۔
ٰایس سی/ایس ٹی اور معذورین کے لئے 1050 روپے۔
مزیدتفصیلات جاننے کے لئے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://www.pjtsau.edu.in/