تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن،حیدرآباد نے ڈائریکٹر آف ورکس اکاؤنٹس،ریاست تلنگانہ میں مخلوعہ 53 ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر(گریڈ II)کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کا ادخال 17اگست سے شروع ہوگا اور آخری تاریخ 6ستمبر 2022مقرر ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
ملٹی زون۔ون: 28
ملٹی زون۔ٹو: 25
حدعمر: کم سے کم 18سال اور زیادہ سے زیادہ 44سال ہونا چاہئے۔
جبکہ ریاست تلنگانہ کے سرکاری ملازمین (سوائے آرٹی سی، کارپوریشنس، میونسپلٹیز وغیرہ)کیلئے حدعمرمیں 5سال کی رعایت دی جائیگی۔
ایکس سرویس مین کیلئے 3سال کی رعایت دی جائیگی۔
این سی سی میں انسٹرکٹر کے طور پر خدمات انجام چکے امیدواروں کو3سال کی رعایت دی جائے گی۔
ایس سی، ایس ٹی، بی سیز اور ای ڈبلیوایس کو 5سال کی رعایت دی جائے گی۔
جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: 1,24,150-45,960
تعلیمی قابلیت: یوجی سی سے منظور شدہ قومی ایکٹ یا ریاستی ایکٹ کے تحت قائم کردہ یونیورسٹی یاادارہ سے بیچلرڈگری کامیاب ہوں یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
اپلیکیشن فیس: ہرامیدوار کو اپلیکیشن پروسیسنگ فیس 200روپے اداکرنا ہوگا۔
ایگزامنیشن فیس: ہرامیدوار کو 120روپے ایگزامنیشن فیس ادا کرنا ہوگا۔
جبکہ بے روزگار امیدواروں کوایگزامنیشن فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔تاہم
قومی، ریاستی، پی ایس یوس، کارپوریشنس اور دیگرسرکاری اداروں کے ملازمین ایگزامنیشن فیس اداکرنا لازمی ہے۔
امتحانی مراکز: حیدرآباد(ایچ ایم ڈی اے حدود)
کریمنگر
کھمم
ورنگل
نظام آباد
مزیدتفصیلات جاننے اور آن لائن درخواست داخل کرنے کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://www.tspsc.gov.in
