ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن۔سنٹرفار پرسنل ٹالینٹ (ڈی آرڈی او۔سی ای پی ٹی اے ایم) نے جونیئرٹرانسلیشن آفیسر، اسٹینوگرافر گریڈ۔ون، اسٹینوگرافر گریڈ۔ٹو، ایڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ، اسٹور اسسٹنٹ، سیکوریٹی اسسٹنٹ، وہیکل آپریٹر، فائر انجن ڈرائیور، فائرمین کی مخلوعہ 1061جائیدادوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کاسلسلہ 7نومبر سے شروع ہوچکا ہے اور درخواست داخل کرنے کی 7ڈسمبرآخری تاریخ مقررہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
جونیئرٹرانسلیشن آفیسر۔33
اسٹینوگرافر گریڈ۔ون (انگلش ٹائپنگ)۔215
اسٹینوگرافر گریڈ۔ٹو(انگلش ٹائپنگ)۔123
ایڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ(انگلش ٹائپنگ)۔250
ایڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ(ہندی ٹائپنگ)۔12
اسٹور اسسٹنٹ (انگلش ٹائپنگ)۔134
اسٹور اسسٹنٹ (ہندی ٹائپنگ)۔4
سیکوریٹی اسسٹنٹ۔41
وہیکل آپریٹر۔145
فائر انجن ڈرائیور۔18
فائرمین۔86
تعلیمی قابلیت:
جونیئرٹرانسلیشن آفیسر: امیدوارمسلمہ یونیورسٹی سے ماسٹرڈگری ہندی یا انگریزی کامیاب ہوں، اس کے علاوہ ڈگری میں ہندی یا انگریزی بطورایک مضمون پڑھانا چاہئے۔
اسٹینوگرافر گریڈ۔ون (انگلش ٹائپنگ): امیدوار مسلمہ یونیورسٹی سے بیچلرڈگری کامیاب ہوں۔
اسٹینوگرافر گریڈ۔ٹو(انگلش ٹائپنگ): امیدوار مسلمہ بورڈ یا یونیورسٹی سے 12ویں کامیاب ہوں۔
ایڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ(انگلش ٹائپنگ): امیدوار مسلمہ بورڈیا یونیورسٹی سے 12ویں کامیاب ہوں۔
ایڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ(ہندی ٹائپنگ): امیدوار مسلمہ بورڈیا یونیورسٹی سے 12ویں کامیاب ہوں۔
اسٹور اسسٹنٹ (انگلش ٹائپنگ): امیدوار مسلمہ بورڈیا یونیورسٹی سے 12ویں کامیاب ہوں۔
اسٹور اسسٹنٹ (ہندی ٹائپنگ): امیدوار مسلمہ بورڈیا یونیورسٹی سے 12ویں کامیاب ہوں۔
سیکوریٹی اسسٹنٹ: امیدوار مسلمہ بورڈیا یونیورسٹی سے 12ویں کامیاب ہوں۔
وہیکل آپریٹر: امیدوار مسلمہ بورڈیا یونیورسٹی سے10ویں کامیاب ہوں۔
ٹوویلر یا تھری ویلر اور لائٹ اور ہیوی وہیکلس کا لائسنس ہونا چاہئے۔
فائر انجن ڈرائیور: امیدوار مسلمہ بورڈیا یونیورسٹی سے10ویں کامیاب ہوں۔
فائرمین: امیدوار مسلمہ بورڈیا یونیورسٹی سے10ویں کامیاب ہوں۔
حدعمر: جونیئرٹرانسلیشن آفیسر،اسٹینوگرافر گریڈ۔ون کیلئے کم ازکم عمر18سال اور زیادہ سے زیادہ 30سال ہونی چاہئے۔جبکہ ماباقی عہدوں کیلئے کم ازکم عمر 18سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 27سال ہونی چاہئے۔
پے اسکیل:
جونیئرٹرانسلیشن آفیسر: 35,400-1,12,400
اسٹینوگرافر گریڈ۔ون (انگلش ٹائپنگ):35,400-1,12,400
اسٹینوگرافر گریڈ۔ٹو(انگلش ٹائپنگ): 25,500-81,100
ایڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ(انگلش ٹائپنگ): 19,900-63,200
ایڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ(ہندی ٹائپنگ): 19,900-63,200
اسٹور اسسٹنٹ (انگلش ٹائپنگ): 19,900-63,200
اسٹور اسسٹنٹ (ہندی ٹائپنگ): 19,900-63,200
سیکوریٹی اسسٹنٹ: 19,900-63,200
وہیکل آپریٹر: 19,900-63,200
فائر انجن ڈرائیور: 19,900-63,200
فائرمین: 19,900-63,200
انتخاب کا طریقہ کار:
کمپوٹراساسی امتحان
ٹریڈ/اسکیل/فزیکل فٹنیس/تحریری امتحان
اپلیکیشن فیس:
جنرل اور دیگر امیدواروں کیلئے 100فیس مقررہے۔
جبکہ ایس سی، ایس ٹی، جسمانی معذورین، ای ایس ایم اور خاتون امیدواروں کو فیس کی ادائیگی مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
مزیدتفصیلات ڈی آرڈی او کی سرکاری ویب سائٹ پر ملاحظہ کیجئے۔
www.drdo.gov.in