انٹلیجنس بیورو،وزارت داخلہ،حکومت ہند نے سیکوریٹی اسسٹنٹ/ ایگزیکٹیو (ایس اے/ ای ایکس ای) اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (ایم ٹی ایس)/جنرل کی مخلوعہ 1671نوکریوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کاآغاز 5نومبر سے ہوگیا ہے اور آخری تاریخ 25نومبر 2022مقرر ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
سیکوریٹی اسسٹنٹ/ایگزیکٹیو۔1521
ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس)/جنرل۔150
حدعمر:   سیکوریٹی اسسٹنٹ /ایگزیکٹیو:  امیدوار کی عمر25نومبر 2022تک  27سال سے زائد نہ ہو۔
ایم ٹی ایس۔ امیدوار کی عمر کم ازکم عمر 18سال اور زیادہ سے زیادہ 25سال ہونی چاہئے۔
جبکہ ایس سی، ایس ٹی کیلئے 5سال اور اوبی سی کیلئے 3سال رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل:
سیکوریٹی اسسٹنٹ /ایگزیکٹیو:  لیول۔تھری 21,700-69,100
ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس)/جنرل: لیول ون 18,000-56,900
اہلیت:  امیدوار مسلمہ بورڈ سے دسویں جماعت یا مماثل کورس کامیاب ہونا چاہئے۔
ریاست کی سرکاری زبان جاننا ضروری ہے۔
انتخاب کا طریقہ کار:
1۔ آن لائن امتحان(معروضی سوالات)
2۔آف لائن تحریری امتحان(500الفاظ کا مقامی یا ریاستی سرکاری زبان سے انگریزی میں ترجمہ اور انگریزی سے مقامی زبان میں ترجمہ)اور دونوں زبان میں بات کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔
اپلیکیشن فیس:  450روپے(400ایگزامنیشن فیس اور 50روپے پروسسنگ فیس)
آن لائن امتحان کا نصاب:  ہر مضمون کیلئے 20نشانات مختص ہیں۔
جنرل اویرنس
کوانٹیٹیٹیو آپٹیٹیوڈ
نیومریکل/ انالیٹیکل/لوجیکل ابیلیٹی اینڈ ریزوننگ
انگلش لینگویج
جنرل اسٹڈیز
مزید تفصیلات کیلئے محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
www.mha.gov.in