ایڈسیٹ کنوینرنے ایڈسیٹ۔2023کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل ہندوستانی امیدواروں سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہیں۔امیدوارکو مقامی/ غیرمقامی حیثیت کو مطمئن کرنا ہوگا جیساکہ تلنگانہ کے تعلیمی اداروں (ریگولیشن آف ایڈمیشن)آرڈر،1974میں درج ہے،جیساکہ بعد میں ترمیم کی گئی ہے۔داخلہ امتحان جملہ 19مراکز پر منعقد کیاجائے گا،جس میں تلنگانہ میں 17اور اے پی میں کرنول اور وجئے واڑہ میں دو مراکز شامل ہیں۔
تعلیمی قابلیت: امیدواروں کو کوالیفائنگ امتحان کامیاب ہونا چاہئییا اس میں شرکت کرنا چاہئے۔
(1)کوئی بھی ڈگری جیسے بی۔اے، بی۔کام، بی ایس سی، بی ایس سی (ہوم سائنس)، بی سی اے،بی بی ایم، بی اے،(اورینٹل لینگویجس)، بی بی اے یا ماسٹر ڈگری کم ازکم 50%فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔
(2)بیچلران انجینئرنگ یا ٹکنالوجی یا مماثل کورس معہ 50%فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔
(3) البتہ محفوظ زمروں جیسے ایس سی / ایس ٹٰی/بی سی اور دیگر زمروں کے امیدوار کو 40%فیصد نشانات سے کوالیفائنگ امتحان کامیاب ہوں۔
(4) ڈگری کے آخری سال کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدوار بھی ایڈسیٹ لکھنے کیلئے اہل ہیں۔
(5) نوٹ: جی او ایم ایس نمبر۔13مورخہ27/5/2017کے مطابق ایم بی بی ایس /بی ایس سی (اے جی)،بی وی ایس سی/ بی ایچ ایم ٹی/ بی فارم اور دیگر پروفیشنل اور روزگار پر مبنی ڈگری کورسس مثال کے طورپرایل ایل بی کورسس کامیاب امیدوار بی۔ایڈ کورس میں داخلہ کیلئے اہل نہیں ہیں۔
(6) ڈگری کے بغیر ماسٹر ڈگری میں زیرتعلیم امیدوار بھی بی۔ایڈ کیلئے اہل نہیں ہے۔
حدعمر: یکم جولائی 2023تک امیدوار کی عمر 19 سال مکمل ہونی چاہئے،جبکہ اعظم ترین عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔
فیس: تمام زمروں کیلئے750روپے مقرر ہے جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور معذورین کیلئے550روپے رکھی گئی ہے۔
شیڈول:
درخواست کے ادخال کا آغاز۔6مارچ 2023
بغیردیرینہ فیس کے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ۔20اپریل 2023
250دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ۔25اپریل 2023

داخلہ امتحان 18مئی 2023،بروزجمعرات منعقد ہوگا۔
پہلاسیشن: صبح 9بجے تا 11بجے دن
دوسرا سیشن: دوپہر12:30تا دوپہر 2:30بجے
تیسرا سیشن: شام 4بجے تا شام 6بجے
مزید تفصیلات درجہ ویب سائٹ پر دستایب ہیں۔
https://edcet.tsche.ac.in