نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) نے نییٹ (نیشنل ایلجیبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی)۔2023 کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہے۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ ہندوستان بھر میں موجود سرکاری اور خانگی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس/بی ڈی ایس/ بی اے ایم ایس/ بی ایس ایم ایس / بی یو ایم ایس/ بی ایچ ایم ایس کورسس میں داخلہ دیا جائے گا۔

داخلہ امتحان 200معروضی سوالات پر مبنی ہے،ہر سوال کیلئے چار آپشنس دئیے جائیں گے، جن میں سے ایک صحیح جواب رہیگا۔ہرمضمون کیلئے 50نشانات مختص ہے،فزیکس۔50، کیمسٹری۔50،اور بیالوجی(باٹنی اور زالوجی)۔100 نشانات دئیے جائیں گے۔سوالیہ پرچہ دو سیکشنوں (اے۔بی) پر مبنی رہے گا۔ امتحان تحریر کرنے کیلئے 3گھنٹے 20 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔
اوقات:  دوپہر2 بجے سے لیکر شام 5بجکر20منٹ تک رہے گا۔
ہندوستان بھر میں جملہ 543شہروں اور ہندوستان کے باہر 14 سنٹرس پر این ای ای ٹی۔2023 داخلہ امتحان منعقد کیاجائے گا۔
نییٹ۔2023 اردو سمیت 13 زبانوں میں منعقد کیا جائے گا۔جیسے انگلش، ہندی، آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اڈیہ، پنجابی، تمل، تلگو اور اردو۔
اہم تاریخیں:
آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز6مارچ
درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 6اپریل 2023۔رات9بجے تک
فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 6اپریل 2023(رات11:50)
فیس:
زمرہ۔  ہندوستان
جنرل۔1700 روپے
جنرل۔ ای ڈبلیو ایس /اوبی سی۔این سی ایل۔1600 روپے
ایس سی، ایس ٹی، معذورین،زنخہ(تیسری جنس)۔1000 روپے
داخلہ امتحان7 مئی  2023(اتوار)
بیرون ممالک کے مراکز کے لئے فیس:
سبھی زمروں کے امیدواروں کے لئے 9500روپے فیس مقرر ہے۔
تعلیمی قابلیت:   انٹرمیڈیٹ پی پی سی(Bi.P.C) کامیاب یا آخری سال میں زیرتعلیم طلبہ نییٹ کیلئے اہل ہیں۔
مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔