بہارپبلک سرویس کمیشن،حکومت بہار نے ہیڈٹیچرکی مخلوعہ 40506جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز9ستمبر2022سے ہوچکا ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ23ستمبر2022مقرر ہے۔
ہیڈٹیچر کیلئے درکار اہلیت:
ہندوستانی شہری اور ریاست بہار کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔
امیدوارکسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بیچلرڈگری کم از کم 50% نشانات سے کامیاب ہوں،جبکہ SC/ST/EBC/BC/جسمانی معذورین/خواتین اور EWS سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو کم از کم مقررہ نشانات میں 5% نشانات کی رعایت دی جائے گی۔D.El.Ed/ B.Tech/ B.Ed./ B.A.Ed/ B. Sc.Ed/ B.L.Ed کامیاب ہوں۔
ہیڈ ٹیچرکیلئے درکار تجربہ:
پنچایت راج اداروں اور اربن لوکل باڈی اداروں کے تحت پنچایت ایلیمنٹری ٹیچر، اربن ایلیمنٹری ٹیچر کی بیسک گریڈ ٹیچر کے طور پر کم از کم 08 سال کی باقاعدہ سروس کا ہوناضروری ہے۔
پنچایت راج اداروں یا اربن اداروں کے گریجویٹ اساتذہ جن کی خدمات کی تصدیق کی گئی ہے۔
ہیڈ ٹیچرکیلئے انتخاب کا طریقہ کار:
تحریری امتحان
پرسنل انٹرویو (ضرورت پڑنے پر)
ہیڈ ٹیچر کی درخواست کی فیس:
جنرل زمرے کے امیدواروں کے لیے750روپے۔
محفوظ زمرے کے امیدواروں کے لیے200روپے۔
فیس کی ادائیگی صرف آن لائن ادائیگی کے ذریعہ کی جائے گی۔
مزید تفصیلات کیلئے بہارپبلک سرویس کمیشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے