FOOD SAFETY OFFICER

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے محکمہ بہبود برائے خواتین واطفال میں مخلوعہ چائلڈ ویلفیرآفیسر کی 23ملازمتوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صرف اہل خواتین امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا 13ستمبر2022سے آغاز ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ10اکٹوبر2022مقررہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

محکمہ بہبود برائے خواتین و اطفال میں ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیرآفیسر(بشمول  چائلڈ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ آفیسر،آئی سی ڈی ایس، ایڈیشنل چائلڈ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ آفیسر،آئی سی ڈی ایس اینڈ ویرہاوز آفیسر)

ملٹی زون۔17،  ملٹی زون۔6

تعلیمی اہلیت:  امیدوار یوجی سی سے منظورشدہ قومی یا ریاستی یونیورسٹی یا ادارہ سے درجہ ذیل کورسس میں سے کوئی ایک کورس کامیاب ہوں۔

(1) ہوم سائنس یا سوشل ورک یا سوشیالوجی میں بیچلرڈگری کامیاب ہوں۔یا

(2)بی ایس سی (آنرس) فوڈ سائنس یا نیوٹریشن۔یا

(3)بی ایس سی۔فوڈ اینڈ نیوٹریشن،باٹنی، زولوجی اینڈ کیمسٹری، یا بائیو کیمسٹری۔یا

(4)بی ایس سی۔اپلائیڈنیوٹریشن اینڈ پبلک ہیلت،باٹنی یا زولوجی اینڈ کیمسٹری۔یا

(5)بی ایس سی۔کلینکل نیوٹریشن،باٹنی/زولوجی اینڈ کیمسٹری/ بائیو کیمسٹری۔یا

(6)بی ایس سی۔اپلائیڈ نیوٹریشن،باٹنی یا زولوجی اینڈ کیمسٹری/ بائیو کیمسٹری۔یا

(7)بی ایس سی۔فوڈ سائنس اینڈ کوالٹی کنٹرول،باٹنی/زولوجی اینڈ کیمسٹری/ بائیو کیمسٹری۔یا

(8)بی ایس سی۔فوڈ سائنس اینڈمینجمنٹ،باٹنی/زولوجی اینڈ کیمسٹری۔یا

(9)بی ایس سی۔فوڈ ٹکنالوجی اینڈ نیوٹریشن اینڈباٹنی/زولوجی اینڈ کیمسٹری۔یا

(10)بی ایس سی۔فوڈ ٹکنالوجی اینڈمینجمنٹ، باٹنی/زولوجی اینڈ کیمسٹری/بائیو کیمسٹری۔یا

حدعمر:   امیدوار کی عمر کم سے کم18سال اور زیادہ سے زیادہ 44سال ہے۔جبکہ تلنگانہ ریاست کے سرکاری ملازمین (سوائے آرٹی سی،کارپوریشنس اور میونسپلٹیزکے ملازمین)کو5سال کی رعایت دی جائے گی۔

ایکس سرویس مین کو 3سال کی رعایت دی جائے گی۔

این سی سی میں بحیثیت انسٹرکٹر خدمات انجام دینے والے امیدواروں کو 3سال کی رعایت دی جائیگی۔

ایس سی، ایس ٹی، بی سیزاور ای ڈبلیوایس امیدواروں کو 5سال کی رعایت دی جائے گی۔

جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔

پے اسکیل: 51,320-1,27,310

اپلیکیشن فیس: ہرامیدوار کو200بطور آن لائن اپلیکیشن پروسسنگ فیس ادا کرنا ہوگا۔

ایگزامنیشن فیس: امیدوار ایگزامنیشن کی 80روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔جبکہ تمام بے روزگاروں کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔

تاہم مرکزی یا ریاستی سرکاری،پی ایس یوز، کارپوریشن اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کو ایگزامنیشن فیس ادا کرنا ضروری ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

http://www.tspsc.gov.in