تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر میں مخلوعہ ہارٹیکلچر آفسر کی 22جائیدادوں پر کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز3جنوری2023سے ہوگااور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 24جنوری 2023 مقررہے۔جبکہ4اپریل 2023کوامتحان منعقد کیاجائے گا۔کمپوٹر اساسی تقرری ٹسٹ(سی بی آرٹی)یا آف لائنOMRشیٹ کے ذریعہ امتحان منعقد کیاجائے گا۔
تعلیمی اہلیت: یوجی سی سے منظورشدہ یونیورسٹی یا ادارہ سے ہارٹیکلچر میں ڈگری کامیاب ہوناضروری ہے۔
بشرطیکہ ہارٹیکلچرمیں ڈگری کامیاب امیدوار دستیاب نہ رہنے کی صورت میں ایم ایس سی ان اگریکلچرمعہ اسپیشالائزیشن ان ہارٹیکلچر کو ترجیح دی جائے گی۔
بشرطیکہ ایس سی، ایس ٹی زمروں کی مخلوعہ جائیدادوں کے لئے بی ایس سی ہارٹیکلچرکامیاب امیدوار دستیاب نہ رہنے کی صورت میں بی ایس سی اگریکلچرکامیاب امیدواراہل ہوں گے۔
حدعمر: امیدوار کی عمر کم ازکم 18سال ہونی چاہئے،امیدوارکی پیدائش یکم جولائی 2004کے بعد نہیں ہونی چاہئے۔
امیدوار کی عمر زیادہ سے زیادہ 44سال ہونی چاہئے،امیدوارکی پیدائش2جولائی 1978سے قبل نہیں ہونی چاہئے۔
حدعمر میں رعایت: تلنگانہ کے سرکاری ملازمین(سوائے آرٹی سی اور میونسپلٹیز) تمام کو 5 سال اور ایکس سرویس مین کو 3 سال، این سی سی انسٹرکٹرکو 3سال اور ایس سی، ایس ٹی،بی سیزاور ای ڈبلیوایس کو 5 سال، جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: 51,320- 1,27,310
اپلیکیشن فیس: اپلیکیشن پروسیسنگ فیس کے طور پر 200روپے ادا کرناہوگا۔
امتحانی فیس: سبھی امیدواروں کو امتحانی فیس 120 روپے ادا کرنا ہوگا۔جبکہ بیروزگار امیدواروں کو
امتحانی فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔