انڈیا پوسٹ،حکومت ہند نے پوسٹ مین کی 59099اور میل گارڈ کی1445جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ 15نومبر2022سے شروع ہوچکاہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 14ڈسمبر2022مقرر ہے۔
تعلیمی اہلیت: کسی بھی مسلمہ بورڈ سے بارہویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔
1)گرامین ڈاک سیوک کے طور پر خدمات انجام دینے والے امیدوارکسی بھی مسلمہ بورڈسے دسویں جماعت کامیاب ہونا لازمی ہے۔
دیگر اہلیت: مقامی یا متعلقہ پوسٹل سرکل یا ڈویژن کی زبان جاننا ضروری ہے۔
امیدواروں کے پاس ٹوویلر یا لائٹ موٹروہیکل لائسنس ہونا چاہئے۔جبکہ جسمانی معذورین کو لائسنس رکھنے کی شرط سے استثنیٰ رکھا گیا ہے۔
حدعمر: امیدوار کی عمر 18سال سے 27سال کے درمیان ہونی چاہئے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، اوبی سی اور جسمانی معذورین کو مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق حدعمر میں رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: لیول تھری 69,100-21,700
انتخاب کا طریقہ کار: تحریری امتحان، انٹرویو
مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔