مہاراشٹرا اسٹیٹ پولیس نے محکمہ میں کانسٹبل کی مخلوعہ 1495ملازمتوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کاسلسلہ جاری ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30نومبر2022ہے۔
تعلیمی قابلیت: امیدوار کم ازکم بارہویں جماعت (10+2) کامیاب ہونا ضروری ہے۔
حدعمر: امیدوار کی عمر کم ازکم 18سال اور زیادہ سے زیادہ 28سال ہونی چاہئے۔جبکہ ریاستی حکومت کے رہنمایانہ اصولوں کے مطابق محفوظ زمروں کے امیدواروں کو حدعمر میں رعایت دی جائے گی۔
فزیکل اسٹانڈرڈس:
مرد: دوڑ: 1600میٹر، دوڑ: 100میٹر، لانگ جمپ:4میٹر، شارٹ پٹ: 7میٹر
خاتون: دوڑ:800میٹر، دوڑ: 100میٹر، لانگ جمپ:3میٹر، شارٹ پٹ:6میٹر
انتخاب کا طریقہ کار:
تحریری امتحان
فزیکل اسٹانڈرڈ ٹسٹ
فزیکل ایفیشینشی ٹسٹ