راجستھان سب آرڈینیٹس اینڈ منسٹریل سرویس سلیکشن بورڈ نے انفارمیٹکس اسسٹنٹ کی مخلوعہ 2730اسامیوں پر بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 25فروری 2023مقررہے۔
تعلیمی قابلیت: امیدوار ڈگری ان کمپوٹرسائنس/کمپوٹر انجینئرنگ/کمپوٹر اپلیکشینس/کمپوٹرسائنس اینڈ انجینئرنگ/الیکٹرنکس/الیکٹرنکس اینڈ کمیونیکیشن/انفارمیشن ٹکنالوجی یا مسلمہ بورڈ سے ڈپلومہ ان کمپوٹراپلیکیشن یا تین سالہ ڈپلومہ ان کمپوٹر سائنس اینڈانجینئرنگ /کمپوٹر اپلیکیشنس/انفارمیشن ٹکنالوجی یامماثل کورس کامیاب ہوں۔
حدعمر: امیدوار کی عمر کم سے کم 21سال اور زیادہ سے زیادہ 40سال ہونی چاہئے۔
پے اسکیل: 26,300
انتخاب کاطریقہ کار:
تحریری امتحانات
ٹائپنگ یا اسکیل ٹسٹ
اپلیکشین فیس: جنرل / اوبی سی امیدواروں (کریمی لیئر) کے لئے 450روپے۔
ایس سی / ایس ٹی /جسمانی معذورین کے لئے 250روپے۔
جنرل /اوبی سی (ڈھائی لاکھ سے کم آمدنی)کے لئے250روپے۔
ای ڈبلیوایس /نان کریمی لیئرکے لئے350روپے۔
http://www.rsmssb.rajasthan.gov.in