پنجاب محکمہ پولیس نے پولیس سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کی مخلوعہ 2034اسامیوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔پولیس سب انسپکٹرکے لئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 28فروری 2023مقررہے۔جبکہ کانسٹیبل کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 8مارچ 2023ہے۔
پولیس سب انسپکٹر کی مخلوعہ اسامیوں کی تفصیلات:
سب انسپکٹر(ایس آئی) ڈسٹرکٹ پولیس کیڈر۔144
سب انسپکٹر(ایس آئی) آرمڈ پولیس کیڈر۔144
پولیس کانسٹیبل کی مخلوعہ اسامیوں کی تفصیلات:
پولیس کانسٹیبل۔1746
حدعمر: یکم جنوری 2023تک امیدوار کی عمرکم سے کم 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 28سال ہونی چاہئے۔جبکہ مرکزی حکومت کے رہنمایانہ اصولوں کے مطابق حدعمر میں رعایت دی جائے گی۔
تعلیمی اہلیت:
کانسٹیبل: امیدوار مسلمہ بورڈ یایونیورسٹی سے بارہویں جماعت(10+2) یامماثل امتحان کامیاب ہوں۔جبکہ ایکس سرویس مین کے لئے صرف دسویں جماعت کامیاب ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔
سب انسپکٹر: امیدوار کسی مسلمہ یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری کامیاب ہوناچاہئے۔
پے اسکیل:
کانسٹیبل کے لئے تین سال تک 19,900روپے ماہانہ تنخواہ رہے گی۔
ایس آئی کے لئے تین سال تک 35,400روہے ماہانہ تنخواہ رہے گی۔
اپلیکیشن فیس: کانسٹیبل۔ جنرل امیدواروں کے لئے 1100روپے۔
ایکس سرویس مین کے لئے 500روپے۔
تمام ریاستوں کے ایس سی، ایس ٹیز،پنجاب کے بی سی اور ای ڈبلیو ایس کے لئے 600 روپے مقرر ہے۔
پولیس سب انسپکٹر۔ جنرل امیدواروں کے لئے 1600روپے۔
ایکس سرویس مین کے لئے 750روپے۔
تمام ریاستوں کے ایس سی، ایس ٹیز،پنجاب کے سی اور ای ڈبلیو ایس کے لئے 950 روپے مقرر ہے۔
http://www.punjabpolice.gov.in