مولاناآزاد یونیورسٹی،حیدرآباد میں دسیتاب آئی ٹی آئی کوراس میں داخلوں کے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے اور درخواست فارمس کی اجرائی 25مئی 2023سے شروع ہوچکی ہے اور آف لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ19جون 2023مقررہے۔
کورسس اور نشستیں:
ڈرافٹس مین سیول۔ 24
ریفریجریش ایرکنڈیشنگ۔ 24
الکٹریشن۔ 20
الکٹرانک میکانک۔ 24
پلمبر۔ 48
تعلیمی اہلیت: دوسالہ ڈرافٹس مین سیول کے لئے دسویں جماعت یا مماثل امتحان کامیاب ہونا ضروری ہے۔
ریفریجریش ایرکنڈیشنگ: دوسالہ ڈرافٹس مین سیول کے لئے دسویں جماعت یا مماثل امتحان کامیاب ہونا ضروری ہے۔
الکٹریشن: اس کورس کے لئے دسویں جماعت یامماثل کورس کامیاب ہونا لازمی ہے۔
الکٹرانک میکانک: الکٹرانک میکانک کورس کے لئے بھی امیدواردسویں جماعت یا مماثل کورس کامیاب ہونا ضروری ہے۔
پلمبر: اس کورس کے لئے امیدوار 8ویں جماعت یا مماثل کورس کامیاب ہونا ضروری ہے۔
تمام درخواست گذاروں کو اردو بطور ایک مضمون/زبان/میڈیم کم سے کم دسویں کی سطح پر کا میاب کرنا لازمی ہے۔تمام ٹریڈپروگرامس اردو میڈیم میں پیش کئے جارہے ہیں۔
ان تمام کورسس میں داخلے میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔تحفظات کی پالیسی حکومت ہند کے اصولوں کے مطابق ہوں گی اور مذکورہ بالا تمام پروگراموں کے لئے فیس نہیں لی جائے گی۔تاہم قابل واپسی احتیاطی رقم 60 روپے داخلے کے وقت جمع کرنا ہوگا۔
https://manuu.edu.in