جے ای ای (مین ) جنوری 2023اردو زبان میں بھی  لکھنے کی سہولت

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جوائنٹ انٹرنس ایگزامنیشن (جے ای ای)۔2023،سیشن۔I، جنوری 2023کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا آغاز 15ڈسمبرسے ہوگیا ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 12جنوری 2023مقرر ہے۔

جے ای ای (مین)داخلہ امتحان دو پرچوں پرمشتمل ہے۔پہلا پیپر(بی۔ای، بی۔ٹیک)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی یاانڈین انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی یا مرکز کی جانب سے مالی اعانت فراہم کئے جانے والے ٹیکنیکل انسٹیٹیوشنز یا  ریاستی حکومتوں کی جانب سے مالی اعانت فراہم کردہ یا منظورشدہ انسٹیٹیوشنز/یونیورسٹیزمیں (B.E /B.Tech)میں داخلوں کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جے ای ای (ایڈوانسڈ)کے لئے بھی اہلیتی امتحان ہے۔

پیپرٹو: ملک میں بی۔آرک(B.Arch (اور بی۔پلاننگ(B.Planning) کورسس میں داخلے کے لئے پیپرIIکاانعقاد عمل میں لایاجاتاہے۔
تعلیمی سال 2023-24کے لئے جے ای ای (مین)2023دوسیشنز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پہلا سیشن:جنوری 2023اور دوسراسیشن: اپریل 2023میں منعقدہوگا۔

جنوری سیشن کا شیڈول:
آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز15ڈسمبر سے ہوچکا ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 12جنوری رات 9بجے مقرر ہے۔جبکہ آن لائن فیس اداکرنے کے لئے 12جنوری رات 11بجکر50 تک مہلت دی گئی ہے۔
جنوری میں دوسرے ہفتے کو امتحان کے شہر کا اعلان کیاجائے گا،جبکہ جنوری کے تیسرے ہفتے سے ناٹا کی ویب سائٹ سے ایڈمٹ کارڈڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
24,25,27,28,29,30,31 جنوری کوامتحان منعقد کیاجائے گا۔
جے ای ای (مین) جملہ 13زبانوں میں منعقد کیاجاتا ہے۔جیسے انگلش،ہندی، آسامی، بنگالی،گجراتی، کنڑا، مراٹھی، اڈیہ، پنجابی، تمل، تیلگو اور اردو۔
مزیدتفصیلات کیلئے درجہ ذیل ویب سائٹس ملاحظہ کیجئے۔
https://jeemain.nta.nic.in, www.nta.ac.in