میڈیکل ہیلت سرویسس ریکروٹمنٹ بورڈ،حکومت تلنگانہ نے ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن کے تحت مختلف اسپیشلٹیز کے اسسٹنٹ پروفیسرز کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امید واروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ آن لائن درخواستوں کے ادخال کاآغاز 20 ڈسمبر کی صبح 10.30 بجے سے ہوگا اور آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2023 شام 5.00 بجے مقرر ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں تفصیلات:
| عہدہ کا نام | جائیدادیں |
| اسسٹنٹ پروفیسر، اناٹامی | 26 |
| اسسٹنٹ پروفیسر، فزیالوجی | 26 |
| اسسٹنٹ پروفیسر، پیتھالوجی | 31 |
| اسسٹنٹ پروفیسر، کمیونٹی میڈیسن(ایس پی ایم) | 23 |
| اسسٹنٹ پروفیسر، میکروبیالوجی | 25 |
| اسسٹنٹ پروفیسر، فارنسک میڈیسن اینڈ ٹاکزیکالوجی | 25 |
| اسسٹنٹ پروفیسر، بائیو کیمسٹری | 20 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،ٹرانسفیوژن میڈیسن | 14 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،جنرل میڈیسن | 111 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،جنرل سرجری | 117 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،پیڈیاٹرکس | 77 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،انستھیشیا | 155 |
| اسسٹنٹ پروفیسر، ریڈیو ڈیائیگناسس | 46 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،آنکالوجی(ریڈیوتھراپی) | 5 |
| اسسٹنٹ پروفیسر، سائکیاٹری | 23 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،ریسپریٹری میڈیسن (ٹی بی اینڈ سی ڈی)(پلمنری میڈیسن) | 10 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،ڈرمیٹالوجی، وینیرولوجی اینڈ لیپروسی(ڈرمیٹالوجی، ایس ٹی ڈِی) | 13 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،آبسٹریکس اینڈ گائناکالوجی | 142 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،آپتھالمالوجی | 8 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،آرتھوپیڈکس | 62 |
| اسسٹنٹ پروفیسر، اوٹو۔رہنو لارنیگولوجی ۔ہیڈ اینڈ نیک(ای این ٹی) | 15 |
| اسسٹنٹ پروفیسر، ہاسپٹل ایڈمن | 14 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،ایمرجنسی میڈیسن | 15 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،کارڈیالوجی | 17 |
| اسسٹنٹ پروفیسر تھوراکک سرجری/ کارڈیاک سرجری (سی ٹی سرجری) | 21 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،انڈوکرینولوجی | 12 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،گیاسٹورانٹرولوجی | 14 |
| اسسٹنٹ پروفیسر نیورولوجی | 11 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،نیورو سرجری | 16 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،پلاسٹک سرجری | 17 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،پیڈیاٹرک سرجری | 8 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،یورولوجی | 17 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،نیفرالوجی | 10 |
| اسسٹنٹ پروفیسر،میڈیکل آنکالوجی | 1 |
| جملہ | 1،147 |
تعلیمی قابلیت: میڈیکل ٹیچرس کیلئے متعلقہ مضمون میں ایم ڈی یا ڈی این بی کامیاب ہونا ضروری ہے۔
کسی مسلمہ میڈیکل کالج یا ادارہ سے پوسٹ گریجویٹ ڈگری کامیاب ہونے کے بعد ریسیڈنٹ/ٹیوٹر/ڈیمانسٹریٹر/راجسٹرار کے طور پر کام کانے کا ایک سالہ تجربہ ہونا چاہیے۔
نان میڈیکل ٹیچرس؛ امیدوار متعلقہ مضمون میں ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کامیاب ہونا ضروری ہے۔
میڈیکل ٹیچر کی عدم دستیابی کی صورت میں 15 فیصد نان میڈیکل ٹیچر کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔
حدعمر: 01-07-2022 تک (سال) کم از کم عمر 18سال اور زیادہ سے زیادہ 44 سال ہونی چاہئے۔
جبکہ تلنگانہ کے سرکاری ملازمین سوائے آرٹی سی اور میونسپلٹیز کے تمام کو 5 سال اور ایکس سرویس مین کو 3 سال، این سی سی انسٹرکٹر کو 3سال اور ایس سی، ایس ٹی،بی سیز اور ای ڈبلیوایس کو 5 سال ، جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل : 2،05،500-68،900
فیس: آن لاین اپلیکیشن فیس 500 روپے سبھی امیدواروں کو ادا کرنا پڑے گا۔
پروسیسنگ فیس 200 روپے ادا کرنا ہوگاجبکہ درجہ زمروں کے امیدواروں کو فیس کی ادایگی سے مستثنی رکھا گیا ہے۔
ایکس سرویس مین ،ایس سی، ایس ٹی، بی سیز ،ای ڈبلیوایس اور جسمانی معذورین اور 14 سال سے لیکر 44 تک سال کے بے روزگار امیدواروں کو فیس کی ادایگی سے مستثنی رکھاگیا۔
مزید تفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پر ملاحظہ کیجئے۔