تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ریاست میں سرکاری جونیئرکالجوں میں مخلوعہ جونیئرلکچررس کی1392جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا آغاز 20 ڈسمبر 2022سے ہوگااوردرخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ10جنوری2023مقررہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
| سلسلہ نشان | مضمون |
ملٹی زون۔I
|
ملٹی زون۔II
|
جملہ جائیدادوں
|
| 1 |
عربی
|
1 | 1 | 2 |
| 2 |
نباتیات
|
55
|
58
|
113
|
| 3 | نباتیات(اردو میڈیم) | 9 | 6 | 15 |
| 4 | کیمسٹری | 65 | 48 | 113 |
| 5 |
کیمسٹری(اردو میڈیم)
|
6 | 13 | 19 |
| 6 |
شہریت
|
35 | 21 | 56 |
| 7 |
شہریت(اردو میڈیم)
|
13 | 3 | 16 |
| 8 |
شہریت(مراٹھی میڈیم)
|
1 | 0 | 1 |
| 9 |
کامرس
|
17 | 33 | 50 |
| 10 |
کامرس(اردو میڈیم)
|
03 | 04 | 07 |
| 11 |
معاشیات
|
33 | 48 | 81 |
| 12 |
معاشیات(اردو میڈیم)
|
10 | 05 | 15 |
| 13 |
انگریزی
|
84 | 69 | 153 |
| 14 |
فرانسیسی
|
0 | 02 | 02 |
| 15 |
ہندی
|
66 | 51 | 117 |
| 16 |
تاریخ
|
38 | 39 | 77 |
| 17 |
تاریخ (اردو میڈیم)
|
9 | 8 | 17 |
| 18 |
تاریخ (مراٹھی میڈیم)
|
01 | 0 | 01 |
| 19 |
ریاضی
|
85 | 69 | 154 |
| 20 |
ریاضی (اردو میڈیم)
|
08 | 01 | 09 |
| 21 |
طبیعیات
|
58 | 54 | 112 |
| 22 |
طبیعیات (اردو میڈیم)
|
05 | 13 | 18 |
| 23 |
سنسکرت
|
08 | 02 | 10 |
| 24 |
تیلگو
|
21 | 39 | 60 |
| 25 |
اردو
|
15 | 13 | 28 |
| 26 |
زولوجی
|
71 | 57 | 128 |
| 27 |
زولوجی(اردو میڈیم)
|
07 | 11 | 18 |
| جملہ | 724 | 668 | 1392 |
پے اسکیل: 54,220-1,33,630
تعلیمی اہلیت: امیدوار یوجی سے منظورشدہ قومی یاریاستی یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ ڈگری (ایم اے یا ایم ایس سی یا ایم۔کام)یا بی اے(آنرس) یا بی۔ایس سی(آنرس)یا بی۔کام (آنرس)درجہ دوم سے کامیاب ہوں یامتعلقہ مضمون میں کوئی اور مماثل پوسٹ گریجویٹ ڈگری یا مماثل پوسٹ گریجویٹ ڈگری کے امتحانات 50فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔
شہریت: امیدوارپولیٹیکل سائنس یا پبلک ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویشن ڈگری کم ازکم 50فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔
نوٹ: اردومیڈیم /مراٹھی میڈیم کی جائیدادیں: امیدوار دسویں جماعت تک اردو/مراٹھی میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہوں یا دسویں جماعت میں اردو بحیثیت زبان اول اور ڈگری میں زبان دوم کے طور پرپڑھی ہوں اردومیڈیم /مراٹھی میڈیم کی جائیدادوں کیلئے اہل ہیں۔
حدعمر: امیدوار کی عمرکم سے کم 18سال اور زیادہ سے زیادہ 44سال ہونی چاہئے۔
حدعمر میں رعایت: تلنگانہ کے سرکاری ملازمین(سوائے آرٹی سی اور میونسپلٹیز) تمام کو 5 سال اور ایکس سرویس مین کو 3 سال، این سی سی انسٹرکٹرکو 3سال اور ایس سی، ایس ٹی،بی سیزاور ای ڈبلیوایس کو 5 سال، جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
اپلیکیشن فیس: اپلیکیشن پروسیسنگ فیس کے طور پر 200روپے ادا کرناہوگا۔
امتحانی فیس: سبھی امیدواروں کو امتحانی فیس 120 روپے ادا کرنا ہوگا۔جبکہ بیروزگار امیدواروں کو امتحانی فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔
مزیدتفصیلات اور درخواست داخل کرنے کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
www.tspsc.gov.in
