کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن نے ملک بھر میں واقع ان کے تعلیمی اداروں میں مخلوعہ تدریسی اور غیرتدریسی عملے کی 13404جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل ہندوستانی شہریوں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 26ڈسمبر2022مقرر ہے۔
تدریسی جائیدادوں کی تفصیلات:
پی جی ٹی۔1409
ٹی جی ٹی۔3176
پی آرٹی۔6414
پرائمیری ٹیچر میوزک۔303
غیرتدریسی جائیدادیں:
اسسٹنٹ کمشنر۔52
پرنسپل۔239
وائس پرنسپل۔203
لائبریرین۔355
فینانس آفسر۔6
اسسٹنٹ انجینئر۔2
اسسٹنٹ سیکشن آفسر۔156
ہندی مترجم۔11
سینئرسیکریٹریٹ اسسٹنٹ۔322
جونیئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ۔702
اسٹینوگرافر۔گریڈIII۔54
پوسٹ گریجویٹ ٹیچر:
ہندی۔172
انگلش۔158
فزکس۔135
کیمسٹری۔167
میتھس۔184
بیالوجی۔151
ہسٹری۔63
جیوگرافی۔70
اکنامکس۔97
کامرس۔66
کمپوٹرسائنس۔142
بائیوٹیک۔4
تعلیمی قابلیت:  این سی ای آرٹی کے ریجنل کالج آف ایجوکیشن سے متعلقہ مضمون میں دوسالہ انٹی گریٹیڈپوسٹ گریجویٹ ایم ایس سی کامیاب ہوں۔یا
کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے متعلقہ مضمون میں ماسٹرڈگری کم ازکم 50فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔
کسی مسلمہ یونیورسٹی سے بی۔ایڈ یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
ہندی اور انگلش میڈیم میں درس وتدریس میں مہارت ہونی چاہئے۔
مطلوبہ اہلیت:  کمپوٹرکا علم ہونا ضروری ہے۔
پے اسکیل:  47,600-1,51,100
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر:
ہندی۔377
انگلش۔401
سنسکرت۔245
سوشل اسٹڈیز۔398
میتھس۔426
سائنس۔304
پی اینڈ ایچ ای۔435
آرٹ ایجوکیشن۔251
وی ای۔339
تعلیمی قابلیت:  این سی ای آرٹی کے ریجنل کالج آف ایجوکیشن سے متعلقہ مضمون میں چارسالہ انٹی گریٹیڈڈگری کورس کم ازکم 50فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔یا
متعلقہ مضامین میں بیچلرڈگری مجموعی طور پر کم سے کم 50فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔
کسی مسلمہ یونیورسٹی سے بی۔ایڈ یا مماثل ڈگری کامیاب ہوں۔
سی بی ایس ای کی جانب سے منعقد کردہ سی ٹیٹ کامیاب ہونا ضروری ہے۔
ہندی اور انگلش میں درس وتدریس میں مہارت ہونی چاہئے۔
مطلوبہ اہلیت:  کمپوٹر کا علم ہونا چاہئے۔
پے اسکیل:  44,900-1,42,400
حدعمر: عمر زیادہ سے زیادہ35 سال ہونی چاہئے۔
حدعمر میں رعایت:
ایس سی، ایس ٹی۔5سال
اوبی سی۔3سال
تمام زمروں کی خواتین کو تدریسی جائیدادیں جیسے پی جی ٹی،ٹی جی ٹی،لائبریرین اور پی آٹی کیلئے10سال۔
کے وی ایس کے ملازمین کیلئے عمرکی کوئی قیدنہیں ہے۔
سنٹرل گورنمنٹ میں مساوی کیڈر میں تین سال خدمات انجام دینے والے ملازمین کو مالک کی جانب سے سند فراہم کرنے پر رعایت دی جائے گی۔جنرل امیدوار۔5سال، اوبی سی۔8سال، ایس سی، ایس ٹی۔10سال
وہ افراد جویکم جنوری 1980سے لیکر 31ڈسمبر1989تک جموں کشمیر میں مقیم تھے کو5سال۔
جسمانی معذورین(خواتین بھی شامل ہیں)، ایس سی /ایس ٹی۔ 15سال،  اوبی سی۔ 13سال،  جنرل امیدوار۔10سال
ایکس سرویس مین۔10سال (5سال 5 +سال)
مزید تفصیلات کیلئے کے وی ایس کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
www.kvsangathan.nic.in