نوودیالیہ سمیتی نے اسکولوں میں مخلوعہ گروپ۔ اے اور گروپ۔ بی کے تحت پرنسپل،پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس،ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس اور متفرق زمرہ کے ٹیچرس کی جائیدادوں پر راست طور پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا 2جولائی سے آغاز ہوچکاہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 22جولائی 2022ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
پرنسپل۔12
پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس(پی جی ٹیز)۔397
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس(ٹی جی ٹیز)۔683
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس(ٹی جی ٹیز)(تھرڈ لنگویج)۔343
متفرق زمرہ کے ٹیچرس۔181
حدعمر: پرنسپل کیلئے عمر 50سال سے زائد نہ ہو۔
پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس(پی جی ٹیز) کیلئے عمر40سال سے زائد نہ ہو۔
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس(ٹی جی ٹیز)کیلئے عمر35سال سے زائد نہ ہو۔
متفرق زمرہ کے ٹیچرس کیلئے عمر35سال سے زائد نہ ہو۔
پے اسکیل: پرنسپل کی لیول 12، (2,09200-78,800)
پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس کی لیول8،(-1,51,100-47,600)
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس کی لیول7،(1,42,400-44,900)
متفرق زمرہ کے ٹیچرس کی لیول7،(1,42,400-44,900)
تعلیمی قابلیت:
پرنسپل: (1) کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری کم از کم 50% نمبروں کے ساتھ کامیاب ہوں۔
(2) بی۔ ایڈ یا اس کے مساوی تدریسی ڈگری۔
(3) امیدوار کو پی جی ٹی کے طور پر 15سالہ تجربہ کے حامل ہونا چاہئے۔
پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس (PGTs):
(1) NCERT کے علاقائی کالج آف ایجوکیشن یا کسی دوسرے NCTE سے تسلیم شدہ یونیورسٹی/انسٹی ٹیوٹ سے 02 سالہ انٹی گریٹیڈ پوسٹ گریجویٹ کورس متعلقہ مضمون میں کم از کم 50% نمبرات کے ساتھ کامیاب ہوں۔ (یا)
(2) کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے درج ذیل مضامین میں مجموعی طور پر کم از کم 50% نشانات کے ساتھ ماسٹر ڈگری:- انگریزی، ہندی، فزکس، کیمسٹری، ریاضی، معاشیات، تاریخ، جغرافیہ، کامرس اور بیالوجی کامیاب ہوں۔
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس (TGTs):
(1) NCERT سے تسلیم شدہ ریجنل کالج آف ایجوکیشن یا NCTEسے منظورشدہ انسٹی ٹیوٹ سے 4 سالہ انٹی گریٹیڈ ڈگری، جس میں متعلقہ مضمون کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر کم از کم 50% نشانات ہوں۔ (یا)
(2) تمام متعلقہ مضامین میں انفرادی طور پر اور مجموعی طور پر بھی کم از کم 50% نمبرات کے ساتھ بیچلرز آنرز ڈگری کامیاب ہوں۔ امیدوار 3 سالہ ڈگری کورس میں کم از کم 2 سال کے لیے مطلوبہ مضامین پڑھنا چاہیے۔ (یا)
(3) کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری متعلقہ مضامین میں کم از کم 50% نشانات کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر بھی ہو۔ امیدوار ڈگری کورس کے تین سال میں مطلوبہ مضامین پڑھنا چاہیے۔
(4) مضامین: ریاضی، سائنس، سماجی علوم، انگریزی، ہندی، آسامی، بوڈو، گارو، گجراتی، کنڑ، کھاسی۔ ملیالم، مراٹھی، میزو، نیپالی، اُڈیہ، پنجابی، تمل، تیلگو اور اردو۔
متفرق زمرہ کے ٹیچرس: (1) موسیقی: موسیقی میں پانچ سالہ کورس یا ڈگری معہ موسیقی یا اس کے مساوی کورس۔
(2) آرٹ: سینئر سیکنڈری امتحان پاس کرنے کے بعد یا اس کے مماثل قابلیت کے بعد فائن آرٹس کے کسی بھی شعبے میں چار سالہ تسلیم شدہ ڈپلومہ ان ڈرائنگ/ پینٹنگ/ مجسمہ سازی/ گرافک آرٹس/ دستکاری۔
(3) پی ای ٹی: بیچلر ڈگری ان فزیکل ایجوکیشن (یا) ڈی پی ایڈ۔
(4) لائبریرین: لائبریری سائنس میں یونیورسٹی سے ڈگری (یا)ڈگری کے ساتھ لائبریری سائنس میں 1 سالہ ڈپلومہ ۔ انگریزی اور ہندی یا دیگر علاقائی زبانوں میں ورکنگ نالج ہونا چاہئے۔
انتخاب کا طریقہ کار:
کمپوٹر بیسڈ ٹسٹ(سی بی ٹی)
پرنسل انٹراکشن / انٹرویو
اپلیکیشن فیس: پرنسپل کیلئے 1200روپے۔
پی جی ٹیزکیلئے 1800روپے
ٹی جی ٹیز اور متفرق زمرہ کے ٹیچرس کیلئے1500روپے
ایس سی، ایس ٹی اور معذورین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
Notification: 0ErlI
درخواست داخل کرنے اور مزیدتفصیلات جاننے کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔