قومی کونسل برائے فروغ اردو(این سی پی یو ایل)،نئی دہلی نے لوئرڈو یژن کلرک اور اردو ٹائپسٹ کے مخلوعہ عہدوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 24جولائی2022 ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

لوئر ڈویژن کلرک(ایل ڈی سی)۔02
اردو ٹائپسٹ۔01

حدعمر: 24جولائی 2024تک عمر 18سال سے 27سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
محفوظ زمروں کے امیدواروں کو حدعمر میں رعایت مرکزی حکومت کے رہنمایانہ اصولوں کے مطابق دی جائے گی۔

پے اسکیل: ایل ڈی سی: پے میٹرکس لیول (19,000-63,200)2
اردو ٹائپسٹ:پے میٹرکس لیول (19,000-63,200)2

تعلیمی قابلیت:

لوئرڈویژن کلرک: میٹریکولیشن یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
انگریزی میں ٹائپنگ کی رفتارفی منٹ 30الفاظ ہونا ضروری ہے۔
مطلوبہ: اردو یا ہندی ٹائپنگ کی رفتار فی منٹ 25الفاظ ہونا چاہئے۔
ہندی اور اردو میں ورکنگ نالج ہونا چاہئے۔
کمپوٹرآپریشن کا علم ہوناچاہئے۔

اردو ٹائپسٹ: میٹریکولیشن یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
اردو ٹائپنگ کی رفتارفی منٹ 25الفاظ ہونا ضروری ہے۔
ہندی میں ورکنگ نالج ہونا چاہئے۔
مطلوبہ: انگریزی میں ٹائپنگ کی رفتار فی منٹ 30الفاظ یا ہندی میں 25الفاظ فی منٹ ہونا چاہئے۔کمپوٹرآپریشن کا علم ہوناچاہئے۔

اپلیکیشن فیس: لوئر کلرک اور اردو ٹائپسٹ کیلئے معذورین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔جبکہ دیگرتمام زمروں کیلئے فیس 500روپے مقرر ہے۔
نوٹ: آن لائن پرداخل کردہ درخواست کے پرنٹ آوٹ پر دستخط کرکے ادارہ کے پتہ پرروانہ کیجئے۔
مزیدتفصیلات کیلئے این سی پی یو ایل کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://www.urducouncil.nic.in