FOOD SAFETY OFFICER

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں مخلوعہ فزیکل ڈائریکٹرکی 128جائیدادوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز 6جنوری سے ہوگااور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 27جنوری 2023مقرر ہے۔جبکہ امتحان اپریل میں منعقد کیاجاسکتا ہے۔معروضی سوالات پر مبنی امتحان (سی بی آرٹی)کمپوٹراساسی تقرراتی ٹسٹ یا اوایم آر شیٹ کے ذریعہ منعقد کیاجائے گا۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
اگریکلچرآفسر؛ ملٹی زون۔ون۔100
اگریکلچرآفسر؛ ملٹی زون۔ٹو۔48

تعلیمی قابلیت:  فزیکل ڈائریکٹران ٹیکنیکل ایجوکیشن؛(لیول9-A 56,100/-(۔امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یا ادارہ سے ماسٹرڈگری ان فزیکل ایجوکیشن یا ماسٹرڈگری ان فزیکل ایجوکیشن سائنس یا مماثل کورس کم ازکم درجہ اول سے کامیاب ہوں۔
انٹریونیورسٹی مقابلہ جات میں یونیورسٹی یا کالج یا انٹرکالجیٹ مقابلوں یا ریاستی قومی چمپئن شپس میں حصہ لینا ضروری ہے۔
کالج یا یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران کھیلوں، ڈرامہ، موسیقی، فلم، پینٹنگ، فوٹوگرافی، صحافت، ایونٹ مینجمنٹ یا دیگر طلباء سے متعلق ایونٹ مینجمنٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ریکارڈ یافت ہونا چاہئے۔
طلباء کے کنوینرکے طورپریا بعد کی زندگی میں اس طرح کی پروگرامس کے انعقاد کا ریکارڈ ہوناضروری ہے۔
فزیکل ڈائریکٹران ٹیکنیکل ایجوکیشن؛(لیول10 57,700/-(۔ درجہ اول سے ماسٹرڈگری کامیاب ہوں اور یوجی سی یا سی ایس آئی آر کی جانب سے منعقد نیٹ یا یوجی سی کی جانب سے منظورشدہ سلیٹ یا سیٹ /پی ایچ ڈی کامیاب ہوں۔
فزیکل ڈائریکٹر ان انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن: امیدوار یوجی سی سے منظور شدہ کسی بھی قومی یاریاستی یونیورسٹی سے ماسٹرڈگری (ایم اے،ایم ایس سی،ایم۔کام)اور ماسٹرڈگری ان فزیکل ایجوکیشن کم سے کم 50فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔

حدعمر: امیدوار کی عمرکم سے کم 18سال ہونی چاہئے،(یکم جولائی 2004کے بعد پیدا نہ ہو۔)
امیدوار کی عمرزیادہ سے زیادہ 44سال ہونی چاہئے،(2جولائی 1978سے قبل پیدا نہ ہو۔)
حدعمر میں رعایت: تلنگانہ کے سرکاری ملازمین(سوائے آرٹی سی اور میونسپلٹیز) تمام کو 5 سال اور ایکس سرویس مین کو 3 سال، این سی سی انسٹرکٹرکو 3سال اور ایس سی، ایس ٹی،بی سیزاور ای ڈبلیوایس کو 5 سال، جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔

پے اسکیل: 51,320-1,27,310

اپلیکیشن فیس: اپلیکیشن پروسیسنگ فیس کے طور پر 200روپے ادا کرناہوگا۔

امتحانی فیس: سبھی امیدواروں کو امتحانی فیس 120 روپے ادا کرنا ہوگا۔جبکہ بیروزگار امیدواروں کو امتحانی فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://www.tspsc.gov.in